وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج تھمپو میں اپنے اعزاز میں منعقد دوپہر کے کھانے پر بھوٹان کے وزیر اعظم عزت مآب شیرنگ ٹوبگے سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے اپنے غیر معمولی عوامی استقبال کے لیے وزیر اعظم ٹوبگے کا شکریہ ادا کیا۔ پارو سے تھمپو تک کے سفر کے دوران لوگوں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
دونوں لیڈروں نے کثیر رخی دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی اور قابل تجدید توانائی، زراعت، نوجوان کے تبادلے، ماحولیات اور جنگلات اور سیاحت جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان طویل مدتی اور غیر معمولی تعلقات ہیں، جن میں تمام سطحوں پر حد سے زیادہ اعتماد، ہم آہنگی اور باہمی سمجھ شامل ہے۔
میٹنگ سے پہلے، وزیر اعظم مودی اور بھوٹان کے وزیر اعظم نے توانائی، کاروبار، ڈیجیٹل کنیکٹویٹی، خلاء، زراعت، نوجوانوں کے درمیان رابطہ وغیرہ سے متعلق مختلف مفاہمت ناموں/معاہدوں کے لین دین کا جائزہ لیا۔
*****
ش ح – ق ت
U: 6317