Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین اور پنشن یافتگان کے لیے مہنگائی بھتہ اور مہنگائی ریلیف کی اضافی قسط کو منظوری دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدات مرکزی کابینہ نے قیمتوں میں اضافے  کے خلاف معاوضے کے طور پر، یکم جنوری 2024 سے،مرکزی حکومت کے ملازمین  کے لیے مہنگائی بھتے (ڈی اے) اور پنشن یافتگان کے لیے مہنگائی ریلیف (ڈی آر) کی ایک اضافی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ، جس سے بنیادی تنخواہ/ پنشن کی موجودہ 46 فیصد شرح سے 4 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

مہنگائی بھتہ اور مہنگائی ریلیف دونوں کی وجہ سے خزانے پر مشترکہ طور پر 12,868.72 کروڑ روپئے سالانہ کا بوجھ پڑے گا۔ اس سے مرکزی حکومت کے تقریباً 49.18 لاکھ ملازمین اور 67.95 لاکھ پنشن یافتگان کو فائدہ پہنچے گا۔

یہ اضافہ منظور شدہ فارمولے کے عین مطابق ہے، جو کہ 7ویں مرکزی تنخواہ کمیشن کی سفارشات پر مبنی ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5827