Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے اڈیشہ کے سابق وزیر اعلیٰ بیجو پٹنائک کے یوم پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اڈیشہ کے سابق وزیر اعلیٰ  بیجو پٹنائک کو ،ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

جناب مودی  نے کہا کہ عظیم شخصیت  بیجو پٹنائک جی کی صاحب بصیرت قیادت اور ناقابل تسخیر  جذبہ نسلوں کو تحریک دیتے رہیں گے ۔

ایک ایکس   پوسٹ  میں وزیر اعظم نے  کہا  :

’’ میں عظیم شخصیت  بیجو پٹنائک جی کے یوم پیدائش پر  ، انہیں خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ ان کی صاحب بصیرت قیادت اور  نا قابل تسخیر  جذبہ نسلوں کو تحریک دیتے رہیں گے ۔ ہمارے ملک کے لیے ، ان کی خدمات اور ترقی کے تئیں ان کا غیر متزلزل عزم مثالی ہیں ۔ آج اس خاص موقع پر چنڈی کھول میں مختلف  پروجیکٹوں کے افتتاح کے لیے اڈیشہ کے لوگوں کے درمیان موجود رہنے کا منتظر ہوں ۔ میں ، ایک @BJP4Odishaعوامی ریلی سے خطاب بھی کروں گا ۔  ‘‘

 

******************************

(ش ح –ف ا   – ع ا )

U. No. 5668