Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بل گیٹس کے اسٹیچو آف یونٹی کے دورے پر خوشی کا اظہار کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بل گیٹس کے اسٹیچو آف یونٹی کے دورے کے تجربے پر تبصرہ کیا ہے۔ جناب مودی نے دنیا بھر کے لوگوں سے آنے والے وقتوں میں اس کا دورہ کرنے کی بھی اپیل کی۔

اسٹیچو آف یونٹی کے دورے کے بعد جناب بل گیٹس نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہا ا سٹیچو آف یونٹی انجینئرنگ کا کمال ہے اور سردار پٹیل کو زبردست خراج عقیدت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اس سے مقامی قبائلی برادریوں خصوصاً خواتین کے لیے معاشی مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

جناب بل گیٹس کے ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا؛

‘‘یہ دیکھ کر مسرت ہوئی! خوشی ہے کہ آپ’اسٹیچو آف یونٹی‘ میں اپنے تجربے سے لطف اندوز ہوئے۔ میں دنیا بھر کے لوگوں سے بھی گزارش کرتا ہوں کہ آنے والے وقت میں وہ اس کا دورہ کریں۔ @بل گیٹس’’

********

  ش ح۔م م ۔رم

U-5632