وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 2022-2021 سے 2026-2025 تک کی مدت کے دوران 1179.72 کروڑ روپے کی کل لاگت سے ‘خواتین کی حفاظت’ پر سرپرست اسکیم کے نفاذ کو جاری رکھنے کی وزارت داخلہ کی تجویز کو منظوری دی۔
کل پروجیکٹ کے اخراجات 1179.72کروڑ روپے میں سے کل 885.49 کروڑ روپے امور داخلہ کی وزارت(ایم ایچ اے) اپنے بجٹ سے فراہم کرے گی اور 294.23 کروڑ روپے نربھیا فنڈ سے فراہم کیے جائیں گے۔
کسی ملک میں خواتین کی حفاظت کئی عوامل کا نتیجہ ہے جیسے کہ سخت قوانین کے ذریعے سخت روک تھام، انصاف کی موثر فراہمی، بروقت شکایات کا ازالہ اور متاثرین تک آسانی سے قابل رسائی ادارہ جاتی امدادی ڈھانچہ۔ خواتین کے خلاف جرائم سے متعلق معاملات میں سخت روک تھام انڈین پینل کوڈ، کریمنل پروسیجر کوڈ اور انڈین ایویڈینس ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے فراہم کی گئی تھی۔
خواتین کی حفاظت کے لیے اپنی کوششوں میں، حکومت ہند نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مل کر کئی پروجیکٹ شروع کیے ہیں۔ ان منصوبوں کے مقاصد میں خواتین کے خلاف جرائم کے معاملے میں بروقت مداخلت اور تفتیش کو یقینی بنانے کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں میکانزم کو مضبوط بنانا اور ایسے معاملات میں تفتیش اور جرائم کی روک تھام میں اعلیٰ کارکردگی شامل ہے۔
حکومت ہند نے ‘‘خواتین کی حفاظت’’ کے لیے سرپرست اسکیم کے تحت درج ذیل پروجیکٹوں کو جاری رکھنے کی تجویز پیش کی ہے:
*************
( ش ح ۔س ب ۔ رض (
U. No:5234