وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دوحہ کے امیری محل (دیوانِ ملکی) میں قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔
امیری پیلس پہنچنے پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد دونوں فریقوں نے وفود کی سطح پر اور محدود مذاکرات کئے۔ بات چیت میں اقتصادی تعاون ، سرمایہ کاری ، توانائی شراکت داری ، خلائی تعاون ، شہری انفرا اسٹرکچر ، ثقافتی بندھن اور عوام کے درمیان روابط سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے قطر میں 8 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی کمیونٹی کا خیال رکھنے کے لئے امیر کا شکریہ ادا کیا اور قطر کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے اور گہرا کرنے کے ہندوستان کے عزم سے آگاہ کیا۔ انہوں نے امیر کو ہندوستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی۔
امیر نے بھی ، ایسے ہی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے خلیجی خطے میں ایک قابل قدر شراکت دار کے طور پر ہندوستان کے کردار کی تعریف کی۔ امیر نے قطر کی ترقی میں متحرک ہندوستانی برادری کے تعاون اور قطر میں منعقدہ مختلف بین الاقوامی تقاریب میں ان کی پرجوش شرکت کی بھی تعریف کی۔
ملاقات کے بعد امیری پیلس میں وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
*************
ش ح ۔ م م ۔ ت ح
U. No. 5014
PM @narendramodi held extensive talks with the Amir of Qatar, HH @TamimBinHamad, in Doha.
— PMO India (@PMOIndia) February 15, 2024
The leaders deliberated on further bolstering India-Qatar ties in various sectors, including trade and commerce, energy, culture and people-to-people linkages. pic.twitter.com/Zj32opyYZu
Had a wonderful meeting with HH Sheikh @TamimBinHamad. We reviewed the full range of India-Qatar relations and discussed ways to deepen cooperation across various sectors. Our nations also look forward to collaborating in futuristic sectors which will benefit our planet. pic.twitter.com/Um0MfvZJQo
— Narendra Modi (@narendramodi) February 15, 2024
لقائي مع صاحب السمو الشيخ @TamimBinHamad كان رائعاً. استعرضنا النطاق الكامل للعلاقات الهندية القطرية وناقشنا سبل تعميق التعاون في مختلف القطاعات. وتتطلع دولنا أيضًا إلى التعاون في القطاعات المستقبلية التي ستفيد كوكبنا. pic.twitter.com/pEpynIxvFc
— Narendra Modi (@narendramodi) February 15, 2024