Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کی قطر کے وزیراعظم سے ملاقات

وزیراعظم کی قطر کے وزیراعظم سے ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دوحہ، قطر میں اپنی پہلی مصروفیت میں وزیر اعظم اور قطر کے وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، مالیات اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مغربی ایشیا میں حالیہ علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اس کے بعد وزیراعظم نے قطر کے وزیراعظم کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی۔

*************

( ش ح ۔س ب ۔ رض (

U. No.4982