Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی تقریب – ‘‘اھلاًمودی’’ میں وزیر اعظم کی بات چیت

متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی تقریب – ‘‘اھلاًمودی’’ میں وزیر اعظم کی بات چیت


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی سے ‘اھلاً مودی’ پروگرام میں خطاب کیا، جو کہ متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمیونٹی کی طرف سے ان کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔ اس تقریب میں 7 امارات سے ہندوستانی تارکین وطن نے شرکت کی اور اس میں تمام کمیونٹیز کے ہندوستانی شامل تھے۔ سامعین میں اماراتی بھی شامل تھے۔

ابوظہبی کے زید اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں میدان میں داخل ہوتے ہی وزیر اعظم کا 40000  کی تعداد میں سامعین نے خصوصی گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ہندوستانی تارکین وطن کے تعاون پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں اور حکومت کا ہندوستانی برادری کے تئیں ان کی مہربانی اور توجہ کے لیے شکریہ ادا کیا۔ خاص طور پر، انہوں نے کووِڈ کے مشکل وقت میں کی جانے والی خصوصی دیکھ بھال کا ذکر کیا جب ہندوستانی تارکین وطن کو ہر ممکن مدد فراہم کی گئی۔ وزیر اعظم نے گزشتہ 10 برسوں میں ملک کی طرف سے حاصل کی گئی ترقی کے بارے میں اپنے وژن کو بھی شیئر کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک – وکست بھارت – بننے کے راستے پرگامزن رہتے ہوئے 2030 تک تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان ایک ‘‘وشو بندھو’’ ہونے کے ناطے اور عالمی ترقی اور بہبود میں اپنا کرداراداکر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں تقریباً 3.5 ملین ہندوستانی شہری رہتے ہیں، اس اعتبار سے یہ دنیا میں کہیں بھی ہندوستانی شہریوں کی سب سے بڑی آبادی مانی جاتی ہے۔ تقریب کوحقیقی طورپریادگار بنانے کے لیے ‘‘اھلاً مودی’’ کی تیاریاں کئی مہینوں سے جاری تھیں۔

************

ش ح۔س ب۔ف ر

 (U: 4928)