وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایکس پر پوسٹ کیا کہ ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن، جو سبز انقلاب میں اپنے اہم کردار کے لیے معروف ہیں، کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز بھارت رتن سے نوازا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سوامی ناتھن کی دور اندیش قیادت نے، نہ صرف ہندوستانی زراعت کے منظرنامے کو تبدیل کیا ہے، بلکہ ملک کے غذائی تحفظ اور خوشحالی کو بھی یقینی بنایا ہے۔
وزیر اعظم نےایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘یہ بے حد خوشی کی بات ہے کہ حکومت ہند، ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن جی کو زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود میں ہمارے ملک کے لئے ان کے یادگار تعاون کے اعتراف میں، بھارت رتن سے نواز رہی ہے۔ انھوں نے مشکل وقت کے دوران زراعت میں خود کفالت اور ہندوستانی زراعت کو جدید بنانے کے لیے شاندار کوششیں کیں۔ ہم ان کے انمول کام کو ایک اختراعی اور سرپرستی کے طور پر تسلیم کرتے ہیں نیز بہت سے طلبا میں ان سے سیکھنے اور تحقیق کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ڈاکٹر سوامی ناتھن کی دور اندیش قیادت نے، نہ صرف ہندوستانی زراعت کے منظرنامے کو تبدیل کیا ہے، بلکہ ملک کے غذائی تحفظ اور خوشحالی کو بھی یقینی بنایا ۔ وہ ایک ایسی شخصیت تھے، جنھیں میں قریب سے جانتا تھا اور میں نے ہمیشہ ان کی بصیرت اور معلومات کی قدر کی’’۔
It is a matter of immense joy that the Government of India is conferring the Bharat Ratna on Dr. MS Swaminathan Ji, in recognition of his monumental contributions to our nation in agriculture and farmers’ welfare. He played a pivotal role in helping India achieve self-reliance in… pic.twitter.com/OyxFxPeQjZ
— Narendra Modi (@narendramodi) February 9, 2024
*****
U.No.4427
(ش ح –ا ع – ر ا)