Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایم  جی رامچندرن کوان کے یوم پیدائش پر یاد کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمل سنیما کی مشہورو معروف شخصیت اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلیٰ ایم جی رامچندرن کے یوم پیدائش پرانہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

‘‘آج، ان کے یوم پیدائش پر ہم عظیم ایم جی آر کی زندگی کو یاد کرتے اور اس  دن کا جشن مناتے ہیں۔ وہ تمل سنیما کے حقیقی آئیکون اور ایک صاحب بصیرت لیڈر تھے۔ ان کی فلموں، خاص طور پر سماجی انصاف اور ہمدردی پر بننے والی فلموں نے پردۂ سیمیں سے آگے بھی دل جیت لیے۔ ایک لیڈر اور وزیراعلیٰ کی حیثیت سے، انہوں نے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے انتھک کام کیا، جس سے تمل ناڈو کی تعمیرو ترقی پر دیرپا اثر ات مرتب ہوئے ۔ ان کا کام ہمیں  مسلسل متاثر کرتا رہے گا۔’’

************

ش ح۔ع م۔ف ر

 (U: 3686)