وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کےناسک میں27ویں قومی یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے سوامی وویکانند اور راج ماتا جیجاؤ کی تصویر پر گل ہائے عقیدت نذر کیے۔ انہوں نے ریاست کی ٹیم کے مارچ پاسٹ کا بھی مشاہدہ کیا اور ’وکست بھارت @2047–یووا کے لیے،یووا کے دوارا‘کے موضوع پر ایک ثقافتی پروگرام بھی دیکھا، جس میں ردھمک جمناسٹک، ملاّکھمب، یوگاسن اور نیشنل یوتھ فیسٹیول کے گیت شامل تھے۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا دن ہندوستان کی نوجوان طاقت کا دن ہے اور سوامی وویکانند کی عظیم شخصیت کے نام منسوب ہے، جنہوں نے غلامی کے دور میں کاؤنٹی کو نئی توانائی اور جوش سے بھر دیا تھا۔ جناب مودی نے سوامی وویکانند کے یوم پیدائش پر منائے جانے والے قومی یوم نوجوانان کے موقع پر تمام نوجوانوں کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہندوستان کی خواتین کی طاقت کی علامت راج ماتا جیجا بائی کے یوم پیدائش کا بھی ذکر کیا اور اس موقع پر مہاراشٹر میں موجود ہونے پر اظہار تشکر کیا۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ محض اتفاق نہیں ہے کہ مہاراشٹر کی سرزمین نے بہت ساری عظیم شخصیات کو پیدا کیا ہے اور یہ یہاں کی نیک اور بہادر مٹی کا اثر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس سرزمین نے راج ماتا جیجا بائی، چھترپتی شیواجی، عظیم خاتون لیڈر دیوی اہلیہ بائی ہولکر اور رمابائی امبیڈکر، لوک مانیہ تلک، ویر ساورکر، اننت کنہیرے، دادا صاحب پوٹنیس اور چاپیکربندھو جیسی عظیم شخصیتیں پیدا کیں۔عظیم شخصیات کی اس سرزمین کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ’’بھگوان شری رام نے ناسک کے پنچ وٹی میں کافی وقت گزارا۔‘‘ اس سال 22 جنوری سے پہلے ہندوستان میں صفائی مہم چلانے اور عبادت گاہوں کو صاف ستھرا کرنے کی اپنی واضح اپیل کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ناسک کے شری کالارام مندر میں درشن اور پوجا کرنے کا ذکر کیا۔ انہوں نے ملک کے تمام مندروں، عبادت گاہوں اور زیارت گاہوں میں صفائی ستھرائی مہم چلانے کی ضرورت کا اعادہ کیا اور جلد ہی افتتاح ہونے والے شری رام مندر کی پران پرتشٹھا کی تقریب سے قبل اس مقصد میں اپنا تعاون دینے کی ضرورت کو دہرایا۔
یوواشکتی کو سب سے اوپر رکھنے کی روایت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے سری اروبندو اور سوامی وویکانند کا حوالہ دیتے ہوئے، دنیا کی چوٹی کی 5 معیشتوں میں ہندوستان کے داخلے کا سہرا نوجوانوں کی طاقت کو دیا۔ انہوں نے ہندوستان کے چوٹی کے 3 اسٹارٹ اَپ ماحولیاتی نظاموں میں شامل ہونے، پیٹنٹ کی ریکارڈ تعداد اور ملک کی نوجوان طاقت کے مظہر کے طور پر مینوفیکچرنگ کے ایک بڑا مرکز بننے کا بھی ذکر کیا۔
وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ ’امرت کال‘کا موجودہ لمحہ ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے ایک منفرد لمحہ ہے۔ ایم وشویسوریا، میجر دھیان چند، بھگت سنگھ، چندر شیکھر آزاد، بٹوکیشور دت، مہاتما پھولے، ساوتری بائی پھولے جیسی شخصیات کے عہد سازتعاون کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نوجوانوں کو ’امرت کال‘کے دوران ان کی اسی طرح کی ذمہ داریوں کی یاد دلائی۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ قوم کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے کام کریں۔ اس منفرد موقع کی روشنی میں وزیر اعظم نے کہا ’’میں آپ کو ہندوستان کی تاریخ کی سب سے خوش قسمت نسل سمجھتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ ہندوستان کے نوجوان اس مقصد کو حاصل کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا، جس رفتار کے ساتھ نوجوان مائی-بھارت پورٹل سے منسلک ہو رہے ہیں۔ 75 دنوں سے بھی کم وقت میں1.10 کروڑ نوجوانوں نے پورٹل پر رجسٹریشن کرایا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے مواقع کا ایک سمندر فراہم کیا ہے اور تمام رکاوٹوں کو دور کر دیا ہے، جب حکومت کے اقتدار کے10 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے تعلیم، روزگار،انٹرپرینیورشپ، ابھرتے ہوئے شعبوں، اسٹارٹ اَپ، ہنر اور کھیل کے شعبوں میں ایک جدید اور متحرک ماحولیاتی نظام کی ترقی کا ذکر کیا۔ انہوں نے نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ، جدید ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کی ترقی، فنکاروں اور دستکاری کے شعبے کے لیے پی ایم وشوکرما یوجنا کے نفاذ، پی ایم کوشل وکاس یوجنا کے ساتھ کروڑوں نوجوانوں کی تربیت، اور ملک میں نئے آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی کے قیام پر بات کی۔وزیر اعظم نے کہا ’’دنیا ایک نئی ہنر مند قوت کے طور پر ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔‘‘ جناب مودی نے یہ بات اس وقت کہی جب انہوں نے ان نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کا ذکر کیا، جو دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فرانس، جرمنی، برطانیہ، آسٹریلیا، اٹلی، آسٹریا وغیرہ کے ساتھ جو موبلٹی معاہدوں کا قیام عمل میں آیا ہے ،اس سے ملک کے نوجوانوں کو بہت زیادہ فائدہ پہنچ رہا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ’’آج نوجوانوں کے لیے مواقع کا ایک نیا افق کھل رہا ہے اور حکومت اس کے لیے پوری طاقت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے ڈرون، اینی میشن، گیمنگ، کومنگ، ویژوئل ایفیکٹس، ایٹمک، اسپیس اور میپنگ کے شعبوں میں قابلیت پیدا کرنے والے ماحول کا ذکر کیا۔ موجودہ حکومت کے تحت تیز رفتار ترقی پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شاہراہوں کی ترقی، جدید ٹرینیں، عالمی معیار کے ہوائی اڈے، ڈیجیٹل سروسز جیسے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ اور سستا ڈیٹا ملک کے نوجوانوں کے لیے نئی راہیں کھول رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ’’آج ملک کا مزاج اور انداز نوجوان ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان پیچھے نہیں رہتے، بلکہ راہ دکھاتے ہیں،اس لیے ہندوستان ٹیکنالوجی میں ایک رہنما ملک بن گیا ہے۔انہوں نے چندریان3 اور آدتیہ ایل1 کے کامیاب مشنوں کی مثالیں دیں۔ انہوں نے ’میڈ اِن اِنڈیا‘ آئی این ایس وکرانت، یوم آزادی کے موقع پر رسمی بندوق کی سلامی کے لیے استعمال ہونے والی دیسی ساخت کی توپ اور تیجس لڑاکا طیاروں کا بھی حوالہ دیا۔ دیگر پہلوؤں کے علاوہ جناب مودی نے بڑے شاپنگ مالز سے لے کر چھوٹی دکانوں تک میں یو پی آئی یا ڈیجیٹل ادائیگیوں کے وسیع استعمال کا ذکر کیا۔جناب مودی نے کہا کہ’’امرت کال کی آمد ہندوستان کے لیے فخر سے لبریز ہے‘‘۔ جناب مودی نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس امرت کال میں ہندوستان کو آگے لے جائیں، تاکہ ہندوستان کو ’وکست بھارت‘بنایا جاسکے۔
وزیراعظم نے نوجوان نسل سے کہا کہ یہ وقت ان کے خوابوں کو نئے پنکھ دینے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’’اب ہمیں صرف چیلنجوں پر قابو پانے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ہمیں اپنے لیے نئے چیلنجز کا تعین کرنا ہے۔‘‘ وزیراعظم نے یہ بات5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے نئے ہدف، تیسری بڑی معیشت بننے، مینوفیکچرنگ کا مرکز بننے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے کام کرنے اور قدرتی کاشتکاری کو فروغ دینے جیسی ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہی۔
نوجوان نسل پر اپنے بھروسےکی بنیاد کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا’’اس عرصے کے دوران ملک میں ایک نوجوان نسل تیار کی جا رہی ہے، جو غلامی کے دباؤ اور اثر سے پوری طرح آزاد ہے۔ اس نسل کے نوجوان پورے اعتماد کے ساتھ کہہ رہے ہیں- ترقی کے ساتھ ساتھ میراث بھی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا یوگا اور آیوروید کی قدر کو پہچان رہی ہے اور ہندوستانی نوجوان یوگا اور آیوروید کے برانڈ ایمبیسیڈر بن رہے ہیں۔
نوجوانوں سے باجرے کی روٹی، کودو-کُٹکی، راگی- جوار کے استعمال کے بارے میں اپنے دادا دادی سے دریافت کرنے کی درخواست کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ غلامانہ ذہنیت کی وجہ سے ان کھانوں کو غریبی کے ساتھ جوڑ دیا گیا اور یہ کھانے ہندوستانی کچن سے باہر ہوگئے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے جوار اور موٹے اناج کو سپر فوڈز کے طور پر ایک نئی شناخت دی ہے، اس طرح ہندوستانی گھرانوں میں شری انیہ کے نام سے اِن کی واپسی ہوئی ہے۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ’’اب آپ کو ان اناجوں کا برانڈ ایمبیسیڈر بننا ہے۔ ان اناجوں سے آپ کی صحت بھی بہتر ہوگی اور ملک کے چھوٹے کسانوں کو بھی فائدہ ہوگا۔‘‘
وزیراعظم نے نوجوانوں سے کہا کہ’’ وہ سیاست کے ذریعے قوم کی خدمت کریں۔ انہوں نے اس امید کا ذکر کیا کہ آج کل کے نوجوانوں میں سے ہی عالمی لیڈرنکلیں گے۔‘‘اس امید، اس آرزو کی ایک وجہ ہے، اور وہ یہ کہ ہندوستان جمہوریت کی ماں ہے۔ جمہوریت میں نوجوانوں کی جتنی زیادہ شرکت ہوگی، قوم کا مستقبل اتنا ہی بہتر ہوگا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ان کی شمولیت سے خاندانی سیاست کمزور ہو جائے گی۔ انہوں نے ان سے ووٹنگ کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرنے کو بھی کہا۔ پہلی بار ووٹ دینے والوں کے لیے انہوں نے کہا کہ‘‘پہلی بار ووٹ دینے والے ہماری جمہوریت میں نئی توانائی اور طاقت لا سکتے ہیں۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا کہ’’امرت کال کے آنے والے 25 سال آپ کے لیے فرض کی ادائیگی کا دور ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ’’جب آپ اپنے فرائض کو سب سے زیادہ اہمیت دیں گے تو معاشرہ ترقی کرے گا اور ملک بھی ترقی کرے گا۔‘‘ لال قلعہ سے کی گئی اپنی اپیل کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مقامی مصنوعات کے استعمال کو فروغ دیں، صرف میڈ اِن اِنڈیا مصنوعات کا استعمال کریں، کسی بھی قسم کے منشیات اور لت سے دور رہیں۔ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے نام پر ناشائستہ الفاظ کے استعمال کے خلاف آواز بلند کریں اور ایسی برائیوں کا خاتمہ کریں۔
اپنی تقریر کے اختتام پر وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان کے نوجوان ہر ذمہ داری کو پوری لگن اور قابلیت کے ساتھ نبھائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ’’ہم نے ایک مضبوط،باصلاحیت اور اہل ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے جو چراغ جلایا ہے، وہ ایک لافانی روشنی بن جائے گی اور اس امرت کال میں دنیا کو روشن کرے گی۔‘‘
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، مہاراشٹر کے نائب وزرائے اعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس اور جناب اجیت پوار، کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور کھیل اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب نیستھ پرمانک و دیگر اس موقع پر موجود تھے۔
پس منظر
وزیراعظم کی یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ نوجوانوں کو ملک کی ترقی کے سفر کا کلیدی حصہ بنایا جائے۔ اس سلسلے میں ایک اور کوشش کے تحت وزیر اعظم نے ناسک میں27 ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول(این وائی ایف)کا افتتاح کیا۔
نیشنل یوتھ فیسٹیول کا انعقاد ہر سال 12 سے 16 جنوری تک کیا جاتا ہے، جس میں12 جنوری کو سوامی وویکانند کا یوم پیدائش بھی آتا ہے۔ اس سال فیسٹیول کی میزبان ریاست مہاراشٹر ہے۔ اس سال کے فیسٹیول کا تھیم ہےوکست بھارت@ 2047:یووا کے لیے،یووا کے دوارا۔
این وائی ایف کا مقصد ایک ایسا فورم بنانا ہے،جہاں ہندوستان کے مختلف خطوں کے نوجوان اپنے تجربات کا اشتراک کر سکیں اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کے تحت متحد قوم کی بنیادوں کو مضبوط کر سکیں۔ ناسک میں منعقدہ این وائی ایف میں ملک بھر سے تقریباً 7500 نوجوان مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ ثقافتی پیشکش، مقامی کھیلوں،ڈی کلیمیشن اورتھیم پر مبنی پریزینٹیشن،ینگ آرٹسٹ کیمپ، پوسٹر میکنگ، اسٹوری رائٹنگ، یوتھ کنونشن، فوڈ فیسٹیول وغیرہ مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
India’s Yuva Shakti is our greatest strength. Addressing the National Youth Festival in Nashik. https://t.co/dkjydw7Sec
— Narendra Modi (@narendramodi) January 12, 2024
आज मुझे कालाराम मंदिर में दर्शन करने का, मंदिर परिसर में सफाई करने का सौभाग्य मिला है।
मैं देशवासियों से फिर अपना आग्रह दोहराउंगा कि राम मंदिर में प्राण प्रतिष्ठा के पावन अवसर के निमित्त, देश के सभी मंदिरों में स्वच्छता अभियान चलाएं, अपना श्रमदान करें: PM @narendramodi pic.twitter.com/B6ItrbRLsT
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2024
श्री ऑरोबिन्दो, स्वामी विवेकानंद का मार्गदर्शन आज 2024 में, भारत के युवा के लिए बहुत बड़ी प्रेरणा है। pic.twitter.com/tm6ih2ESjx
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2024
भारत के युवाओं के लिए समय का सुनहरा मौका अभी है, अमृतकाल का ये कालखंड है।
आज आपके पास मौका है इतिहास बनाने का, इतिहास में अपना नाम दर्ज कराने का। pic.twitter.com/LMTOgBcnnF
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2024
10 वर्षों में हमने पूरा प्रयास किया है कि युवाओं को खुला आसमान दें, युवाओं के सामने आने वाली हर रुकावट को दूर करें: PM @narendramodi pic.twitter.com/HUJM5qE0Cg
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2024
आज देश का मिजाज भी युवा है, और देश का अंदाज़ भी युवा है। pic.twitter.com/nqyVEQYD8f
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2024
इस कालखंड में देश में वो युवा पीढ़ी तैयार हो रही है, जो गुलामी के दबाव और प्रभाव से पूरी तरह मुक्त है। pic.twitter.com/mxcaSRyKFg
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2024
लोकतंत्र में युवाओं की भागीदारी जितनी अधिक होगी, राष्ट्र का भविष्य उतना ही बेहतर होगा: PM @narendramodi pic.twitter.com/l1FEugO8Vk
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2024
************
ش ح۔م م۔ن ع
U. No.3532
India's Yuva Shakti is our greatest strength. Addressing the National Youth Festival in Nashik. https://t.co/dkjydw7Sec
— Narendra Modi (@narendramodi) January 12, 2024
आज मुझे कालाराम मंदिर में दर्शन करने का, मंदिर परिसर में सफाई करने का सौभाग्य मिला है।
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2024
मैं देशवासियों से फिर अपना आग्रह दोहराउंगा कि राम मंदिर में प्राण प्रतिष्ठा के पावन अवसर के निमित्त, देश के सभी मंदिरों में स्वच्छता अभियान चलाएं, अपना श्रमदान करें: PM @narendramodi pic.twitter.com/B6ItrbRLsT
श्री ऑरोबिन्दो, स्वामी विवेकानंद का मार्गदर्शन आज 2024 में, भारत के युवा के लिए बहुत बड़ी प्रेरणा है। pic.twitter.com/tm6ih2ESjx
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2024
10 वर्षों में हमने पूरा प्रयास किया है कि युवाओं को खुला आसमान दें, युवाओं के सामने आने वाली हर रुकावट को दूर करें: PM @narendramodi pic.twitter.com/HUJM5qE0Cg
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2024
आज देश का मिजाज भी युवा है, और देश का अंदाज़ भी युवा है। pic.twitter.com/nqyVEQYD8f
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2024
इस कालखंड में देश में वो युवा पीढ़ी तैयार हो रही है, जो गुलामी के दबाव और प्रभाव से पूरी तरह मुक्त है। pic.twitter.com/mxcaSRyKFg
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2024
लोकतंत्र में युवाओं की भागीदारी जितनी अधिक होगी, राष्ट्र का भविष्य उतना ही बेहतर होगा: PM @narendramodi pic.twitter.com/l1FEugO8Vk
— PMO India (@PMOIndia) January 12, 2024
भारत के ऋषियों-मुनियों और संतों से लेकर सामान्य मानवी तक, सभी ने इसलिए हमारी युवाशक्ति को सर्वोपरि रखा है… pic.twitter.com/z2F3JzQIbW
— Narendra Modi (@narendramodi) January 12, 2024
‘मेरा युवा भारत’ प्लेटफॉर्म से आज देशभर के युवा जिस तेजी से जुड़ रहे हैं, वह बहुत उत्साहित करने वाला है। pic.twitter.com/4CmsjQwUFR
— Narendra Modi (@narendramodi) January 12, 2024
युवाओं के लिए नए-नए अवसरों का आकाश खोलने के लिए हमारी सरकार हर क्षेत्र में पूरी शक्ति से काम करती आ रही है। pic.twitter.com/EJdNX6xoYU
— Narendra Modi (@narendramodi) January 12, 2024
अमृतकाल का आरंभ गौरव से भरा हुआ है। हमारे युवा साथियों को इसे और आगे लेकर जाना है, भारत को विकसित राष्ट्र बनाना है। pic.twitter.com/UZCRfoih3C
— Narendra Modi (@narendramodi) January 12, 2024
विकास भी और विरासत भी, इस मंत्र को साथ लेकर चल रही आज की युवा पीढ़ी पर मेरे विश्वास की ये ठोस वजह है… pic.twitter.com/UMFpVJR5xN
— Narendra Modi (@narendramodi) January 12, 2024
परिवारवाद की राजनीति से देश को बचाने के लिए युवाओं, खासकर First Time Voters से मेरी एक अपील… pic.twitter.com/tLrkhadXlO
— Narendra Modi (@narendramodi) January 12, 2024