Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے، ہندی کے ممتاز کوی  پنڈت ہری رام دویدی  کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہندی کے ممتاز کوی پنڈت ہری رام دویدی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ انگنائیاں  اور جیون دائنی گنگا جیسے شعری مجموعوں   اور اپنی دوسری تخلیقات کے ساتھ وہ ہماری زندگی میں ہمیشہ موجود رہیں گے۔

وزیراعظم نے ایکس  پر پوسٹ کیا :

‘‘ ہندی ادب کے ممتاز تخلیق کار  اور کاشی کے رہنے والے پنڈت ہری رام دویدی کے انتقال سے مجھے گہرا دکھ ہوا ہے ۔ انگنائیاں  اور جیون دائنی گنگا  جیسے شعری مجموعوں اور اپنی دیگر تخلیقات کے ساتھ وہ  ہمیشہ ہماری زندگی میں موجود رہیں گے۔انہیں شری چرنوں میں جگہ ملے ، ایشور سے میری یہی دعا ہے۔’’

********

  ش ح ۔ ج ق ۔رم

U-34