Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے، مشن خالص صفر کاربن اخراج  کو حاصل کرنے  کی غرض سے  ،ہندوستانی ریلوے کی مدد کرنے کے لیے، بین الاقوامی ترقی/انڈیا (یو ایس اے آئی ڈی / انڈیا)  کے لیے ہندوستان اور امریکہ  کے درمیان مفاہمت نامے  پر دستخط کرنے کو منظوری دے دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کو آج 14 جون 2023 کو، ہندوستانی ریلوے کی 2030 تک مشن خالص  صفر کاربن اخراج  کاہدف حاصل کرنے  میں مدد کرنے کے لیے، بین الاقوامی ترقی/انڈیا (یو ایس اے آئی ڈی / انڈیا)  کے لیے ہندوستان اور امریکہ  کے درمیان مفاہمت نامے  پر دستخط کرنے کو منظوری دے دی ہے۔

یہ مفاہمت نامہ، ہندوستانی ریلویز کو ریلوے کے شعبے میں تازہ ترین پیشرفت اور معلومات کی شراکت کرنے  اور تشہیر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ یہ مفاہمت نامہ متعلقہ سہولیات کو  جدید بنانے، توانائی کے جدید حل اور نظاموں، علاقائی توانائی اور مارکیٹ کے انضمام اور نجی شعبے کی شرکت اور مشغولیت، تربیت اور سیمینارز/ورکشاپوں کی سہولت فراہم کرتا ہے، جو قابل تجدید توانائی، توانائی کی کارکردگی اور علم کے اشتراک  جیسے مخصوص ٹیکنالوجی کے شعبوں کے لیے دیگر تعاملات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

اس سے قبل، یو ایس اے آئی ڈی / انڈیا نے  بھارتی ریلوے  کے ساتھ مل کر کام کیا تھا ،جس میں تمام ریلوے پلیٹ فارمز پر چھت پر شمسی توانائی کی تنصیبات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

ہندوستانی ریلویز نے  امریکہ  کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی/ہندوستان کے ساتھ جس مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں وہ مندرجہ ذیل تفہیم کے ساتھ، توانائی میں خود کفالت کو فعال کرنے کے لیے ہے:

  1. دونوں شرکاء مشترکہ طور پر درج ذیل اہم سرگرمیوں کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن کی تفصیلات پر الگ سے اتفاق کیا جائے گا:
  1. ہندوستانی ریلوے کے لیے صاف توانائی سمیت طویل مدتی توانائی کی منصوبہ بندی کرنا۔
  2. ہندوستانی ریلوے کی عمارتوں کے لیے توانائی کی کارکردگی کی پالیسی اور ایکشن پلان تیار کرنا۔
  3. ہندوستانی ریلوے کے خالص صفر ویژن کو حاصل کرنے کے لیے صاف توانائی کی خریداری کے لیے منصوبہ بندی کرنا۔
  4. ضابطہ جاتی اور نفاذ کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تکنیکی مدد کرنا۔
  5. نظام کے موافق، بڑے پیمانے پر قابل تجدید خریداری کے لیے بولی کے ڈیزائن اور بولی کے انتظام میں معاونت کرنا۔
  6. ای-موبلٹی کے فروغ میں ہندوستانی ریلوے کی مدد کرنا۔
  7. متذکرہ نشاندہی شدہ علاقوں میں مشترکہ طور پر تقریبات، کانفرنسوں اور صلاحیت سازی کے پروگراموں کی میزبانی کرنا۔
  1. یا تو شریک ،اس مفاہمت نامے کے تمام یا کسی بھی حصے پر نظر ثانی، ترمیم یا تبدیلی کے لیے  تحریری طور پر درخواست کر سکتا ہے۔ شرکاء کی طرف سے منظور شدہ کوئی بھی نظرثانی، ترمیم یا تبدیلی کے لیے نظر ثانی شدہ  اقدام مفاہمت نامے کا حصہ بنے گا۔ اس طرح کی نظرثانی، ترمیم یا تبدیلی  اس  ہی تاریخ پر نافذ العمل ہو گی، جس کا تعین شرکاء کے ذریعہ کیا جائے گا۔
  2. یہ مفاہمت نامہ، دستخط کی تاریخ سے نافذ العمل ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ پانچ سال کی مدت تک یا جنوبی ایشیاء علاقائی توانائی کی شراکت داری (ایس اے آر ای پی) ،جو بھی مدت کم ہو، کے مؤثر اختتام تک جاری رہے گا۔

 اثرات:

اس مفاہمت نامے پر ،2030 تک مشن  خالص صفر کاربن اخراج  (این زیڈ سی ای) کو حاصل کرنے میں بھارتی  ریلوے کی مدد کرنے کے لیے  دستخط کیے گئے ہیں۔ اس سے ہندوستانی ریلوے کو درآمدی ایندھن، جیسے  کہ ڈیزل، کوئلہ وغیرہ پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی۔ قابل تجدید توانائی (آر ای) پلانٹس کی تنصیبات سے ملک میں  آر ای  ٹیکنالوجی کو فروغ حاصل ہوگا۔ اس سے مقامی ماحولیاتی نظام کی ترقی میں مدد ملے گی جو بعد میں مقامی مصنوعات کی ترقی کو فروغ دے گا۔

شامل اخراجات:

اس مفاہمت نامے کے تحت خدمات کا مقصد یو ایس اے آئی ڈی  کی طرف سے ایس اے آر ای پی اقدام کے تحت تکنیکی مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ  مفاہمت نامہ ، فنڈز کی ذمہ داری یا  اورکسی بھی قسم  کےکسی عہد سے وابستہ نہیں ہے اور یہ قطعی غیر پابند ہے۔ اس میں ہندوستانی ریلوے کی طرف سے کوئی مالی وابستگی شامل نہیں ہے۔

*****

U.No.3291

(ش ح –ا ع  – ر ا)