Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایکسپو سیٹ سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ پر اظہار  مسرت کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج  ہندوستان کی خلائی تحقیق کی تنظیم  (اسرو) کے ذریعہ  ایکسپو سیٹ سیٹلائٹ کے کامیاب لانچ پر اظہار مسرت  کیا۔

انہوں نے ہندوستان کو بلندیوں تک لے جانے کے لیے خلائی برادری کے ساتھ ساتھ اسرو کے سائنسدانوں کو بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے  ایکس  پر پوسٹ کیا:

’’ہمارے سائنسدانوں کا شکریہ! 2024 کا ایک شاندار  آغاز! یہ لانچ خلائی شعبے کے لیے ایک شاندار خبر ہے اور اس میدان میں ہندوستان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔ ہندوستان کو بے مثال بلندیوں پر لے جانے کے لیے اسرو میں ہمارے سائنسدانوں اور پوری خلائی برادری کے لیے نیک خواہشات۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا ع۔ ن ا۔

U-3145