Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے ولی عہد کے ماہ ستمبر 2023 میں بھارت کے دورے کے بعد دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انھوں نے مستقبل کے لئے دو طرفہ  شراکتداری کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔

رہنماؤں نے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال  پر تبادلۂ خیال کیا۔ انھوں نے دہشت گردی، تشدد اور شہریوں کی جانوں کے اتلاف پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے اسرائیل- فلسطین معاملے پر بھارت کے دیرینہ اور اپنے بااصول موقف کو دوہرایا اور متاثرہ لوگوں کے لئے انسانیت کی بنیاد پر امداد جاری رکھنے پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے لئے مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا۔  انھوں نے بحری سلامتی اور جہاز رانی کی آزادی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیر اعظم نے سعودی عرب کو ایکسپو  2030  اور فیفا فٹ بال عالمی کپ  2034  کا میزبان منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے رابطے میں بنے رہنے پر  بھی اتفاق کیا۔

 

*********

 

س ح، ن ر 26.12.202

U No.2996