وزیر اعظم جناب نریندر مودی 19 دسمبر 2023 کو رات ساڑھے 9 بجے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2023 کے گرانڈ فائنل کے شرکاء سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔
نوجوانوں کی قیادت میں ترقی کے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون (ایس آءی ایچ) طلباء کو حکومت کی وزارتوں اور محکموں، صنعتوں اور دیگر تنظیموں کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا كرنے وال ایک ملک گیر اقدام ہے۔ 2017 سے شروع اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون نے نوجوان جدت طرازوں میں زبردست مقبولیت حاصل کی ہے۔ پچھلے پانچ ایڈیشنوں میں بہت سے اختراعی حل مختلف ڈومینز میں سامنے آئے ہیں اور قائم شدہ اسٹارٹ اپ کے طور پر نمایاں ہیں۔
اس سال اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون کا گرانڈ فائنل 19 سے 23 دسمبر تک منعقد ہو رہا ہے۔ اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2023 میں 44,000 ٹیموں سے 50,000 سے زیادہ آئیڈیاز موصول ہوئے۔ یہ اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون کے پہلے ایڈیشن کے مقابلے میں تقریباً سات گنا اضافہ ہے۔ 12,000 سے زیادہ شرکاء اور 2500 سے زیادہ سرپرست ملک بھر کے 48 نوڈل مراکز میں منعقد ہونے والے گرانڈ فائنل میں حصہ لیں گے۔ اس سال گرانڈ فائنل کے لیے کل 1282 ٹیموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے تاکہ خلائی ٹیکنالوجی، اسمارٹ ایجوکیشن، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، روبوٹکس اور ڈرونز، وراثت اور ثقافت وغیرہ سمیت مختلف موضوعات پر حل فراہم کیا جا سکے۔
حصہ لینے والی ٹیمیں 25 مرکزی وزراء اور ریاستی حکومتوں کے 51 محکموں کے ذریعہ پوسٹ کردہ 231 مسائل (176 سافٹ ویئر اور 55 ہارڈ ویئر) سے رجوع كر كے ان کے حل فراہم کریں گی۔ اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2023 کے لیے کل انعام دو کروڑ روپے سے زیادہ ہے، جہاں ہر جیتنے والی ٹیم کو فی پرابلم اسٹیٹمنٹ ایك لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جائے گا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا