وزیراعظم نریندر مودی 12 دسمبر 2023 کو شام کو تقریبا پانچ بجے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ، مصنوعی انٹلیجنس سے متعلق عالمی شراکت داری سربراہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔
جی پی اے آئی ایک کثیر فریقی پہل ہے، جس میں 29 رکن ممالک ہیں، جس کا مقصد اے آئی سے متعلق تھیوری اور پریکٹس کے درمیان فرق کو ، اے آئی سے متعلق ترجیحات میں جدید ترین تحقیق اور لاگو سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہوئے، ختم کرنا ہے۔ ہندوستان 2024 میں جی پی اے آئی کی قیادت کر رہا ہے۔ 2020 میں جی پی اے آئی کے بانی اراکین میں سے ایک ہونے کے ناطے، جی پی اے آئی کی موجودہ آنے والی سپورٹ چیئر ، اور 2024 میں جی پی اے آئی کے لئے قائدانہ چیئر کے طور پر ، ہندوستان 12 سے 14 دسمبر کے دوران جی پی اے آئی کی سالانہ سربراہ کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔
سربراہ کانفرنس کے دوران اے آئی اور عالمی صحت ، تعلیم اور مہارت ، اے آئی اور ڈاٹا حکمرانی اور ایم ایل ورکشاپ کے علاوہ دیگر موضوعات جیسے متنوع موضوات پر بہت سے اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔ سربراہ کانفرنس میں دیگر قابل ذکر عوامل میں تحقیقی سمپوزیم، اے آئی گیم چینجر ایوارڈ اور انڈیا اے آئی ایکسپو شامل ہیں۔
سربراہ کانفرنس میں دنیا بھر سے 50 سے زیادہ جی پی اے آئی کے ماہرین اور 150 سے زیادہ مقررین کے شرکت کرنے کی توقع ہے۔ مزید بر آں دنیا بھر سے اے آئی کے اعلی گیم چینجرس مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے، جن میں انٹیل، ریلائنس جیو ، گوگل، میٹا، اے ڈبلیو ایس ،یوٹّا، نیٹ ویئر، پی ٹی ایم، مائیکرو سافٹ، ماسٹر کارڈ، این آئی سی، ایس ٹی پی آئی، اِممرس، جیو ہیپٹک، بھاشانی وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یووا اے آئی پہل کے تحت انعام حاصل کرنے والے طلباء اور اسٹارٹ اپس بھی اپنے اے آئی ماڈلز اور حل کی نمائش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- اع – ق ر)
(11-12-2023)
U-2190