وزیراعظم جناب نریندر مودی 8 دسمبر 2023 کو اترا کھنڈ کے شہر دہرا دون کا دورہ کریں گے۔ صبح تقریبا ساڑھے گیارہ بجے وہ ‘اتراکھنڈ عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس 2023 ’ کا افتتاح کریں گے، جس کا انعقاد دہرا دون کے جنگلاتی تحقیق کے ادارے میں کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
‘اتراکھنڈ عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس 2023 ’ اترا کھنڈ کو سرمایہ کاری کی ایک نئی منزل کے طور پر قائم کرنے کی جانب ایک اقدام ہے۔ دو روزہ یہ سربراہ کانفرنس 8 اور 9 دسمبر 2023 کو منعقد کی جارہی ہے، جس کا موضوع ہے – ‘امن سے خوشحالی’۔
سربراہ کانفرنس میں دنیا بھر سے ہزاروں سرمایہ کار اور مندوبین شرکت کریں گے۔ اس میں مرکزی وزراء ، مختلف ممالک کے سفیر وں کے ساتھ ساتھ دیگر کے علاوہ سرکردہ صنعت کار بھی شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح-اع – ق ر)
U-1872