Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے  جمہوریہ مالدیپ کے صدر سے ملاقات کی

وزیر اعظم نے  جمہوریہ مالدیپ کے صدر سے ملاقات کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یکم دسمبر 2023 کو دبئی میں سی او پی 28 سربراہ کانفرنس کے موقع پر جمہوریہ مالدیپ کے صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد معیزو کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔

وزیراعظم نے صدر معیزو کو اپنا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے عوام سے عوام کے درمیان روابط، ترقیاتی تعاون، اقتصادی تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی اور کھیل سمیت دونوں ممالک کے درمیان موجود دو طرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے  طریقوں پر بھی بات کی۔ اس سلسلے میں، انہوں نے ایک کور گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

*****

ش ح – ق ت

U: 1685