Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے  ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی

وزیراعظم نے  ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ  ‘وکست بھارت سنکلپ  یاترا’ کے مستفیدین کے ساتھ  بات چیت کی۔ انہوں نے  پردھان منتری  مہیلا کسان ڈرون کیندر  کا  بھی آغاز کیا۔ پروگرام کے دوران وزیراعظم نے  دیو گھر کے ایمس میں  تاریخی  10  ہزار ویں  جن اوشدھی کیندر  کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس کے علاوہ جناب مودی نے  ملک میں  جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 10  ہزار سے  بڑھا کر 25  ہزار کرنے  کے پروگرام کا بھی آغاز کیا۔  وزیراعظم نے  اس  سال  شروع میں  اپنی یوم  آزادی کی تقریر کے دوران  خواتین کے  خود امدادی  گروپوں  (ایس ایچ  جیز)  کو ڈرون فراہم کرنے  اور  جن اوشدھی کیندروں  کی تعداد کو  10  ہزار سے بڑھا کر 25  ہزار کرنے  کے دونوں اقدامات کا  اعلان کیا تھا۔ یہ پروگرام ان وعدوں کو پورا کرنے  کا پروگرام ہے۔ وزیراعظم  نے  جھار کھنڈ کے  دیوگھر ، اڈیشہ  کے رائے  گڑھ، آندھرا پردیش کے پرکاسم، ارونا چل پردیش کے  نامسائی،  اور جموں کشمیر کے  ارنیا  میں  فیض  حاصل کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ‘وکست بھارت سنکلپ یاترا ’ کے آج  15 دن مکمل ہورہے ہیں  اور اب اس  میں تیزی  آگئی  ہے۔ لوگوں کے پیار اور شرکت کو نوٹ کرتے ہوئے، جس کی وجہ سے وی بی  ایس وائی وین کے نام کو ‘وکاس رتھ’ سے ‘مودی کی گارنٹی وین’ میں تبدیل کیا گیا ہے، وزیر اعظم نے حکومت پر عوام کے اعتماد کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے وی بی ایس وائی کے استفادہ کنندگان کے ساتھ بات چیت کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے جذبے، جوش اور عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ ’’مودی کی گارنٹی وین ‘‘ اب تک 12,000 سے زیادہ گرام پنچایتوں تک پہنچ چکی ہے جہاں تقریباً 30 لاکھ شہری اس سے منسلک ہیں۔ انہوں نے وی بی ایس وائی میں خواتین کی شرکت کی بھی تعریف کی۔ “ہر گاؤں کا ہر فرد ترقی کے معنی کو سمجھتا ہے”، وزیر اعظم نے کہا  کہ جیسا کہ انہوں نے اس بات کو نوٹ کیا  ہے کہ وی بی ایس وائی ایک سرکاری پہل سے عوامی تحریک میں تبدیل ہو گئی  ہے۔ نئے اور پرانے استفادہ کنندگان اور وی بی ایس وائی سے منسلک افراد کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل سرگرمیوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے، جناب مودی نے ان پر زور دیا کہ وہ ایسی تصاویر اور ویڈیوز کو نمو ایپ پر اپ لوڈ کریں کیونکہ وہ یومیہ بنیاد پر اس کو دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “نوجوان وی بی ایس وائی کے سفیر بن چکے ہیں”۔ انہوں نے گاؤں کی صفائی پر وی بی ایس وائی کے اثرات کا بھی مشاہدہ کیا کیونکہ ’مودی کی گارنٹی وین ‘ کے استقبال کے لیے متعدد جگہوں پر مہم چلائی گئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ “بھارت اب نہ رکنے والا ہے اور نہ تھکنے والا ہے۔ یہ بھارت کے عوام ہیں جنہوں نے اسے ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا فیصلہ کیا ہے’’۔ انہوں نے حال ہی میں ختم ہونے والے تہواروں کے سیزن میں ’ووکل فار لوکل‘ کے لیے  زور دیا۔

وزیر اعظم نے وی بی ایس وائی کے کامیاب استقبال کے لیے حکومت اور اس کی کوششوں  پر اعتماد  کی ستائش کی۔  انہوں نے اس وقت کے بارے میں بتاتے ہوئے، جب حکومت نے شہریوں کی بنیادی ضروریات کو نظر انداز کر رکھا تھا،  جب ایک بڑی آبادی مکان، بیت الخلا، بجلی، گیس کنکشن، انشورنس یا بینک اکاؤنٹس جیسی بنیادی سہولیات سے محروم تھی، وزیراعظم نے  اس وقت  رشوت جیسے بدعنوان طریقوں کے پھیلاؤ کو اجاگر کیا۔ پی ایم مودی نے خوشامد اور ووٹ بینک کی سیاست کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ حکومت کے پاس شہریوں کے اعتماد کی کمی تھی۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ موجودہ حکومت ہے، جس نے خراب حکمرانی  کو  اچھی  حکمرانی میں تبدیل کیا ہے اور اس کو عرورج تک پہنچانے  کی خواہش مند ہے۔  اوزیراعظم  نے  اس بات پر تعجب  کا اظہار کیا   کہ”حکومت کو شہریوں کی ضروریات کی نشاندہی کرنی چاہئے  اور انہیں ان کے حقوق دینے چاہئے۔ یہ فطری انصاف ہے، یہ سماجی انصاف ہے”۔ وزیراعظم  نے کہا  کہ اس طریقہ  کار  کی وجہ سے ایک نئی خواہش پیدا ہوئی ہے اور کروڑوں شہریوں میں نظر انداز ہونے کا احساس ختم ہو گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ “مودی کی گارنٹی وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں سے دوسروں کی توقع ختم ہوتی ہے”۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ “ترقی یافتہ بھارت کا عزم مودی یا کسی حکومت کا عزم نہیں ہے، بلکہ یہ ترقی کی راہ پر چلنے والے ہر شخص  کا عزم ہے”۔  انہوں نے کہا کہ وکست بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد ان لوگوں تک سرکاری اسکیموں اور فوائد پہنچانا ہے ،جو ان سے محروم  رہ گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ نمو ایپ پر تمام پیش رفت کی  قریب سے نگرانی کرتے ہیں اور انہوں نے قبائلی خطوں میں ڈرون کے مظاہروں، ہیلتھ چیک اپ کیمپوں اور خون کی کمی  جانچ کرنے والے کیمپوں کے انعقاد کو  اجاگر کیا۔  وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وی بی ایس وائی  کی آمد کے ساتھ بہت سی پنچایتیں پہلے ہی عروج حاصل کرچکی ہیں اور جو پنچایتیں پیچھے رہ گئی  ہیں انہیں مزید معلومات فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ استفادہ کنندگان کو فوری طور پر اجوولا اور آیوشمان کارڈ جیسی کئی اسکیموں سے جوڑا جا رہا ہے اور یہ بھی بتایا کہ پہلے مرحلے میں 40,000 سے زیادہ استفادہ کنندگان کو اجولا گیس کنکشن دیے جاچکے  ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مائی بھارت رضاکاروں کے طور پر رجسٹر ہوں اور مائی بھارت مہم میں شامل ہوں۔

وی بی ایس وائی کے آغاز میں اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ یہ ‘وکست بھارت’ 4  امرت ستونوں پر مبنی ہے، وزیر اعظم نے بھارت کی ناری شکتی، یووا شکتی، کسانوں اور بھارت کے غریب خاندانوں کو یاد کیا اور کہا کہ یہ  چار وں مل کر بھارت کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔ جناب مودی نے کہا کہ حکومت، معیار زندگی کو بہتر بنانے اور غریب خاندانوں سے غربت کو دور کرنے، نوجوانوں کے لیے روزگار اور خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے، بھارت کی خواتین کو ان کے مسائل حل  کرکے انہیں بااختیار بنانے، اور بھارت کی آمدنی اورکسانوں کی  صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ وزیرعظم مودی نے کہا کہ ’’میں اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھوں گا، جب تک غریبوں، خواتین، کسانوں اور نوجوانوں کے مسائل کو مکمل طور پر حل نہیں کیا جاتا‘‘۔

وزیر اعظم مودی نے زراعت میں ڈرون کے استعمال کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے اور غریب خاندانوں کے لیے سستے داموں ادویات فراہم کرنے سے متعلق دیگر دو اقدامات کا ذکر کیا۔ پی ایم مہیلا کسان ڈرون کیندر وں کے آغاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اپنی یوم آزادی کی تقریر کے دوران ڈرون دیدی کے اپنے اعلان کا ذکر کیا اور بتایا کہ آنے والے وقت میں ڈرون اڑانے کی تربیت کے ساتھ ساتھ 15,000 خود امدادی گروپوں کو ڈرون دستیاب کرائے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خود امدادی گروپوں کے ذریعے خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے جاری مہم کو ڈرون دیدی سے مستحکم کیا جائے گا اور آمدنی کے اضافی ذرائع فراہم کیے جائیں گے۔ “اس کے ساتھ، وزیر اعظم نے کہاکہ ، ملک کے کسان بہت کم قیمت پر ڈرون جیسی جدید ٹیکنالوجی کو اپنے ہاتھ میں لے سکیں گے، جس سے وقت، ادویات اور کھاد کی بچت میں مدد ملے گی۔

10,000 ویں جن اوشدھی کیندر کے افتتاح کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہ غریب اور متوسط طبقے کے لیے سستے داموں ادویات کی خریداری کا مرکز بن گئے ہیں ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ “جن اوشدھی کیندروں کو اب ‘مودی کی دواؤں کی دکان ‘ کہا جانے لگا ہے”، اور انہوں نے  اس کے لئے شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے مراکز پر تقریباً 2000 اقسام کی ادویات 80 سے 90 فیصد تک رعایت کے  ساتھ فروخت کی جاتی ہیں۔ انہوں نے جن اوشدھی کیندروں کی تعداد کو 10,000 سے بڑھا کر 25,000 تک بڑھانے کے پروگرام کے آغاز کے لیے شہریوں، خاص طور پر ملک کی خواتین کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ پی ایم غریب کلیان انّ یوجنا کو مزید 5 سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “مودی کی گارنٹی کا مطلب تکمیل کی ضمانت ہے”۔

خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے اس پوری مہم کو شروع کرنے میں پوری سرکاری مشینری اور سرکاری ملازمین کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے چند سال پہلے گرام سوراج ابھیان کی کامیابی کو بھی یاد کیا اور بتایا کہ یہ مہم ملک کے تقریباً 60 ہزار گاؤوں  میں دو مرحلوں میں چلائی گئی تھی،  جس میں سات اسکیموں کو فیض حاصل کرنے والوں تک پہنچایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ “خواہش مند اضلاع کے ہزاروں گاؤں  بھی اس میں شامل تھے۔” انہوں نے اس مہم میں شامل سرکاری نمائندوں کی کوششوں  اور  ملک اور معاشرے کی خدمت کے جذبے  کی ستائش کی تھی ۔جناب مودی نےآخر میں  کہا  کہ وکشت بھارت سنکلپ یاترا صرف سب کے پریاس سے ہی مکمل کی جائے گی۔

زراعت کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر ورچوئل  طور پر  اس پروگرام میں شریک ہوئے، جب کہ متعدد مقامات سے  فیض کنندگان اور دیگر  متعلقہ فریقوں  نے ورچوئل طور پر رابطے قائم کئے۔

پس منظر

وکست بھارت سنکلپ یاترا پورے ملک میں حکومت کی اہم اسکیموں کو عروج پر پہنچانے کے مقصد سے  نکالی جارہی  ہے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ان اسکیموں کے فوائد  تمام حق داروں کو ایک مقررہ  وقت  کے اندر  پہنچ سکیں۔

وزیر اعظم کی  یہ مسلسل کوشش رہی ہے کہ خواتین کی قیادت میں ترقی کو یقینی بنایا جائے ۔  اس سمت میں ایک اور قدم  اٹھاتے ہوئے ، وزیر اعظم نے پردھان منتری مہیلا کسان ڈرون کیندر کا آغاز کیا ہے۔  یہ خواتین کے خود  امدادی گروپوں ( ایس ایچ جیز) کو ڈرون فراہم کرے گا، تاکہ وہ اس ٹیکنالوجی کو ذریعہ معاش کی مدد کے لیے استعمال کرسکیں۔ اگلے تین سالوں کے دوران خواتین کے  ایس  ایچ جیز کو 15,000 ڈرون فراہم کیے جائیں گے۔ خواتین کو ڈرون اڑانے اور استعمال کرنے کی ضروری تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔ اس اقدام سے زراعت میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

حفظان صحت کو سستا اور آسانی سے قابل رسائی بنانا وزیر اعظم کے صحت مند بھارت کے ویژن کا بنیادی حصہ  ہے۔ اس سمت میں ایک اہم اقدام جن اوشدھی کیندر کا قیام ہے، تاکہ سستی قیمتوں پر ادویات دستیاب کرائی جاسکیں۔  پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے دیو گھر کے ایمس میں تاریخی 10,000 ویں جن آشدی کیندر کو قوم کے نام وقف کیا۔ مزید برآں، وزیر اعظم نے ملک میں جن اوشدھی کیندروں کی تعداد کو 10,000 سے بڑھا کر 25,000 کرنے کا پروگرام بھی شروع کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا – ق ر)

U-1595