Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرب کے مبارک موقع پر عوام کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرب کے مبارک موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ شری گرو نانک دیو جی کے ذریعہ دوسروں کی خدمت کرنے اور بھائی چارے کے جذبے کو پروان چڑھانے پر دیا جانے والا زور دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو قوت عطا کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے گذشتہ روز کے من کی بات پروگرام کی ایک مختصر ویڈیو بھی ساجھا کی جس میں انہوں نے شری گرو نانک دیو جی کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛

’’شری گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرب کے مبارک موقع پر مبارکباد۔ ان کے ذریعہ دوسروں کی خدمت کرنے اور بھائی چارے کے جذبے کو پروان چڑھانے پر دیا جانے والا زور دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو قوت عطا کرتا ہے۔ گذشتہ روز #  من کی بات پروگرام کے دوران میں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔‘‘

 

***

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:1452