Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ہندوستان کی موسیقی کی تاریخ تنوع کا ترانہ ہے ،جس کی گونج تال کے ساتھ سنائی دیتی ہے جس کا ارتقا ء ہزاروں سال میں ہوا ہے :وزیر اعظم


وزیر اعظم نے ستار کے جنون کے لئے سنگاپور کے نائب وزیر اعظم کی تعریف کی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنگاپور کے نائب وزیر اعظم جناب لارینس وانگ کو ستار کے ساتھ ان کی سریلی کوشش کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

جناب مودی نے ایکس پرجناب  وانگ کی پوسٹ کے جواب میں کہا:

’’ستار کے تئیں آپ کا جنون بڑھتا رہے اور دوسروں کو تحریک دے ۔اس سریلی کوشش  کےلئےنیک خواہشات ۔ ہندوستان کی موسیقی کی تاریخ تنوع کا ترانہ ہے ،جس کی گونج تال کے ساتھ سنائی دیتی ہے جس کا ارتقا ء ہزاروں سال میں ہوا ہے ۔‘‘

***********

ش ح ۔   ف ا  – م ش

U. No.982