Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

آیوروید  کی حمایت کرنا ’مقامی  اشیاء کی خریداری پر اصرار‘  کی ایک متحرک مثال ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ آیوروید کی حمایت کرنا ’مقامی اشیاء کی خریداری پر اصرار‘ کی ایک متحرک مثال ہے۔ جناب مودی نے اُن اختراع کاروں اور پیشہ واران کی بھی ستائش کی جو اس قدیم علم کو جدیدیت سے مربوط کر رہے ہیں  اور آیوروید کو عالمی سطح پر نئی بلندیوں سے ہمکنار کر رہےہیں۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’دھنتیرس کے مبارک موقع پر، ہم یوم آیوروید بھی منا رہےہیں۔ یہ موقع ان اختراع کاروں اور پیشہ واران کو احترام بخشنے کا بھی ہے جو اس قدیم علم کو جدیدیت کے ساتھ مربوط کرکے آیوروید کو عالمی سطح پر نئی بلندیوں سے ہمکنار کر رہےہیں۔ ڈگر سے ہٹ کی گئی تحقیق سے لے کر فعال اسٹارٹ اپس تک، آیوروید صحت و تندرستی کے نئے راستوں پر گامزن ہے۔ آیوروید کی حمایت کرنا ’مقامی اشیاء کی خریداری پر اصرار‘ کی ایک متحرک مثال بھی ہے۔ ‘‘

 

***

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:910