وزیر اعظم نریندر مودی نے آج فلسطین کے صدر عالیجناب محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کی۔
وزیراعظم نے غزہ کے الاہلی ہسپتال میں شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
ہندوستان اور اس خطے کے درمیان روایتی طور پر قریبی اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے خطے میں دہشت گردی، تشدد اور بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے اسرائیل فلسطین مسئلہ پر ہندوستان کے دیرینہ اور اصولی موقف کا اعادہ کیا۔
صدر محمود عباس نے صورتحال کے بارے میں اپنے تجزیے کا اشتراک کیا۔ انہوں نے ہندوستان کی حمایت پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ہندوستان کے موقف کو سراہا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد بھیجنا جاری رکھے گا۔
دونوں رہنماؤں نے رابطہ بنائے رکھنے پر اتفاق کیا۔
*********
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 19
Spoke to the President of the Palestinian Authority H.E. Mahmoud Abbas. Conveyed my condolences at the loss of civilian lives at the Al Ahli Hospital in Gaza. We will continue to send humanitarian assistance for the Palestinian people. Shared our deep concern at the terrorism,…
— Narendra Modi (@narendramodi) October 19, 2023