Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے کمپاؤنڈ تیر اندازی میں چاندی کے تمغے کے لیے ابھیشیک ورما کی ستائش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں کمپاؤنڈ تیر اندازی کے  مردوں کے انفرادی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر تیر انداز ابھیشیک ورما کو مبارکباد پیش کی ہے۔

جناب مودی نےایکس  پر پوسٹ کیا:

“تیر انداز ابھیشیک کی شاندار کارکردگی۔

کمپاؤنڈ تیر اندازی  کے مردوں کے انفرادی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ ان  کی مہارت اور کھیل کا جذبہ روشن ہے، اور ہندوستان اس کامیابی سے بہت پرجوش ہے۔”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10494