Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 5 اکتوبر کو راجستھان اور مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 5 اکتوبر 2023 کو راجستھان اور مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے۔

صبح تقریباً 11:15 بجے، جودھ پور، راجستھان میں، وزیر اعظم سڑک، ریل، ہوا بازی، صحت اور اعلیٰ تعلیم جیسے شعبوں سے تعلق رکھنے والے  تقریباً 5000 کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تقریباً 03:30 بجے، وزیر اعظم جبل پور، مدھیہ پردیش پہنچیں گے، جہاں وہ سڑک، ریل، گیس پائپ لائن، ہاؤسنگ اور پینے کا صاف پانی جیسے شعبوں میں 12,600 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے قومی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور  انہیں قوم کے لیے وقف کریں گے۔

 وزیراعظم راجستھان میں :

وزیر اعظم راجستھان میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، جودھپور میں 350 بستروں والا ‘ٹراما سینٹر اور کریٹیکل کیئر ہسپتال بلاک’ اور پردھان منتری – آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن (پی ایم- اے بی ایچ آئی ایم)  کے تحت سات کریٹیکل کیئر بلاکس شامل ہیں جو پورے راجستھان میں تیار کیے جائیں گے۔ ایمس  جودھپور میں ’ٹروما، ایمرجنسی اور کریٹیکل کیئر‘ کے لیے مربوط مرکز کو 350 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ اس میں مختلف سہولیات جیسے زخموں کا علاج ، تشخیص، ڈے کیئر، وارڈز، پرائیویٹ کمرے، ماڈیولر آپریٹنگ تھیٹر، آئی سی یو اور ڈائیلاسز کے علاقے شامل ہوں گے۔ یہ مریضوں کو کثیر الجہتی اور جامع دیکھ بھال فراہم کرکے صدمے اور ہنگامی صورت حال کے انتظام میں ایک جامع نقطہ  متعارف کرائے گا۔ راجستھان بھر میں سات کریٹیکل کیئر بلاکس ریاست کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے والے ضلعی سطح کے اہم نگہداشت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیں گے۔

وزیر اعظم جودھ پور ہوائی اڈے پر جدید ترین نئی ٹرمینل عمارت کی تعمیر  کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ 480 کروڑ روپے کی کل لاگت سے تعمیر ہونے والی نئی  تیار ہونے والی  عمارت تقریباً 24,000 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی  ہو گی اور یہ 2,500 مسافروں کو مصروف اوقات میں خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری لوازمات سے آراستہ ہوگی۔ یہ سالانہ 35 لاکھ مسافروں کو خدمات فراہم  کریں گی ، اس سے کنیکٹیوٹی میں بہتری  آئے گی اور خطے میں سیاحت کو فروغ بھی ملے گا۔

وزیر اعظم آئی آئی ٹی جودھ پور کیمپس کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ جدید ترین کیمپس 1135 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔ یہ اعلیٰ معیار کی جامع تعلیم فراہم کرنے اور جدید ترین تحقیق اور اختراعی اقدامات میں سہولت فراہم کرنے والے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی جانب ایک قدم ہے۔

راجستھان کی سنٹرل یونیورسٹی میں بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے کے لیے، وزیر اعظم ‘سینٹرل انسٹرومینٹیشن لیبارٹری’، اسٹاف کوارٹرز اور ‘یوگا اینڈ اسپورٹس سائنسز کی عمارت’ قوم کو وقف کریں گے۔ وہ سنٹرل لائبریری، 600 افراد کی  گنجائش والے ہاسٹل اور سنٹرل یونیورسٹی آف راجستھان میں طلباء کے لیے کھانے کی سہولت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

راجستھان میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ایک پہل قدمی کے طور پر، وزیر اعظم این ایچ- 125 اے پر جودھپور رنگ روڈ کے کاروار سے ڈانگیا واس سیکشن کو چار لین کرنے سمیت متعدد سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جن میں سات بائی پاسز کی تعمیر / بالوترا کے بڑے قصبے کے حصوں کو جالور (این ایچ-325) سے سندیراؤ سیکشن تک دوبارہ ترتیب دینا؛  این ایچ-25 کے پچ پدرا-باگنڈی سیکشن کو چار لین کرنے کا منصوبہ شامل ہیں۔ یہ سڑک پروجیکٹس تقریباً 1475 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے بنائے جائیں گے۔ جودھ پور رنگ روڈ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور شہر میں گاڑیوں کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔ منصوبے خطے میں رابطوں کو بہتر بنانے، تجارت کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی ترقی میں مدد کریں گے۔

وزیر اعظم راجستھان میں دو نئی ٹرین خدمات کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ ان میں ایک نئی ٹرین – رونیچا ایکسپریس – جیسلمیر کو دہلی سے جوڑنے والی اور مارواڑ جنکشن-کھمبلی گھاٹ کو جوڑنے والی ایک نئی ہیریٹیج ٹرین شامل ہے۔ رونیچا ایکسپریس جودھپور، دیگانہ، کچمان سٹی، پھولیرا، رنگاس، شریمدھوپور، نیم کا تھانہ، نارنول، اٹیلی، ریواڑی سے گزرے گی، قومی راجدھانی کے ساتھ تمام قصبوں کے رابطے کو بہتر بنائے گی۔ مارواڑ جنکشن-کھمبلی گھاٹ کو جوڑنے والی نئی ہیریٹیج ٹرین سیاحت کو فروغ دے گی اور خطے میں روزگارکےمواقع پیدا کرنے  میں مددگار ثابت ہوگی۔ اس کے علاوہ دو دیگر ریل منصوبے بھی وزیر اعظم قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان میں 145 کلومیٹر لمبی ‘دیگانا-رائے کا باغ’ ریل لائن اور 58 کلومیٹر لمبی ‘دیگانا-کچمن سٹی’ ریل لائن کو دوگنا کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔

 وزیراعظم مدھیہ پردیش میں:

مدھیہ پردیش کے اندور میں لائٹ ہاؤس پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر اعظم کے ‘سب کے لیے مکان’ فراہم کرنے کے وژن کو تقویت ملے گی۔ پردھان منتری آواس یوجنا – اربن کے تحت تقریباً 128 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے ، اس پروجیکٹ سے 1000 سے زیادہ مستفید کنبوں کو فائدہ پہنچے گا۔ یہ جدید ٹیکنالوجی ‘پری فیبریکیٹڈ سینڈوچ پینل سسٹم ود پری انجینئرڈ اسٹیل سٹرکچرل سسٹم’ کو استعمال کرتا ہے تاکہ تمام بنیادی سہولیات کے ساتھ معیاری مکانات کی تعمیر کی جا سکے ساتھ ہی ساتھ  تعمیراتی وقت میں کافی حد تک کمی بھی کی جاسکے۔

انفرادی گھریلو نل کے کنکشن کے ذریعے پینے کے صاف اور مناسب پانی کی فراہمی کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں، منڈلا، جبل پور اور ڈنڈوری اضلاع میں 2350 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد جل جیون مشن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم سیونی ضلع میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کے جل جیون مشن پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ ریاست کے چار اضلاع میں ان پروجیکٹوں سے مدھیہ پردیش کے تقریباً 1575  دیہات  کے باشندوں کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیر اعظم مدھیہ پردیش میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے 4800 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور انہیں قوم کے نام  وقف بھی کریں گے۔ وزیر اعظم این ایچ 346 کی جھارکھیڑا-بیراسیا-ڈھولکھیڈی کو جوڑنے والی سڑک کی اپ گریڈیشن سمیت بہت سے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بالاگھاٹ کی چار لیننگ  این ایچ- 543 کا گونڈیا سیکشن۔ رودھی اور دیشگاؤں کو جوڑنے والے کھنڈوا بائی پاس کی چار لیننگ؛ این ایچ 47  کے تیماگاؤں سے چیچولی سیکشن تک چار لیننگ؛ بورےگاؤں سے شاہ پور کو جوڑنے والی سڑک کی چار لیننگ؛ اور شاہ پور کو مکتی نگر سے جوڑنے والی سڑک کو چار لین والی بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم این ایچ 347 سی کے خلگھاٹ سے سروردیولا کو جوڑنے والی سڑک کی اپ گریڈیشن کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

وزیر اعظم 1850 کروڑ روپے سے زیادہ کے ریل پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان میں کٹنی – وجے سوٹا (102 کلومیٹر) اور مارواسگرام – سنگرولی (78.50 کلومیٹر) کو جوڑنے والی ریل لائن کو دوگنا کرنا شامل ہے۔ یہ دونوں پروجیکٹ کٹنی – سنگرولی سیکشن کو جوڑنے والی ریل لائن کو دوگنا کرنے کے پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔ یہ پروجیکٹس مدھیہ پردیش میں ریل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائیں گے اور ریاست میں تجارت اور سیاحت کو فائدہ پہنچائیں گے۔

وزیر اعظم وجئے پور – اورائیاں – پھول پور پائپ لائن پروجیکٹ قوم کو وقف کریں گے۔ 352 کلومیٹر لمبی پائپ لائن 1750 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بنائی گئی ہے۔ وزیر اعظم ممبئی، ناگپور، جھارسوگوڈا پائپ لائن پروجیکٹ کے ناگپور جبل پور سیکشن (317 کلومیٹر) کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ پروجیکٹ 1100 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ گیس پائپ لائن منصوبے صنعتوں اور گھروں کو صاف اور سستی قدرتی گیس فراہم کریں گے اور ماحول میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی جانب ایک قدم ثابت ہوں گے۔ وزیر اعظم جبل پور میں ایک  اشیاء کو بوتلوں میں  محفوظ کرنے کا   نیاپلانٹ بھی قوم کے نام  وقف کریں گے جو تقریباً 147 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.10321