Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین گیمز 2022 میں ٹینس مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں گولڈ میڈل کا جشن منایا


  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہانگژو میں منعقدہورہے ایشین گیمز 2022 میں ٹینس مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر روہن بوپنا اور روتوجا بھوسلے کی مکسڈ ڈبلز جوڑی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے کا کھیل کیسا شاندار رہا۔ وہ ٹینس مکسڈ ڈبلز میں بھارت کے لیے ایک باوقار طلائی تمغہ لے کر آئے ہیں۔ انھوں نے زبردست ٹیم اسپرٹ اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک تمنائیں۔‘‘

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10169