عزت مآب اسپیکر جی،
آپ نے مجھے بولنے کے لیے اجازت دی، وقت دیا اس کے لیے میں آپ کا انتہائی شکر گزار ہوں۔
عزت مآب اسپیکر جی،
میں صرف 2 سے 4 منٹ لینا چاہتا ہوں۔ کل ہندوستان کے پارلیمانی سفر کا ایک سنہرا لمحہ تھا۔ اور اس سنہرے لمحے کے حقدار اِس ایوان کے سبھی ارکان ہیں، سبھی پارٹی کے ارکان ہیں، سبھی پارٹی کے رہنما بھی ہیں۔ ایوان میں ہوں یا ایوان کے باہر وہ بھی اتنے ہی حقدار ہیں۔ اور اس لیے میں آج آپ کے ذریعہ اِس انتہائی اہم فیصلے میں اور ملک کی ماترشکتی میں ایک نئی توانائی بھرنے میں، یہ کل کا فیصلہ اور آج راجیہ سبھا کے بعد جب ہم آخری مرحلہ بھی پورا کرلیں گے، ملک کی ماترشکتی کا جو مزاج بدلے گا، جو اعتماد پیدا ہوگا وہ ملک کو نئی بلندیوں پر لے جانے والی ایک ناقابل تصور ، منفرد قوت کی شکل میں ابھرے گا۔یہ میں محسوس کرتا ہوں اور اس مبارک کام کو کرنے کے لیے آپ سب نے جو تعاون کیا ہے، حمایت کی ہے، نتیجہ خیز بحث کی ہے، ایوان کے لیڈر کی شکل میں، میں آج آپ سب کو تہہ دل سے، صدق دل سےاحترام کے ساتھ مبارکباد دینے کے لیے کھڑا ہوں، شکریہ ادا کرنے کے لیے کھڑا ہوں۔
نمسکار۔
************
ش ح۔ ف ا ۔ ع ر
(U: 9773 )