وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 10 ستمبر کو نئی دہلی میں جی 20 سربراہ اجلاس سے علیحدہ کینیڈا کے وزیر اعظم جناب جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم ٹروڈو نے بھارت کی جی 20 صدارت کی کامیابی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت اور کینیڈا کے تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی کے احترام اور عوام کے درمیان مضبوط تعلقات پر مبنی ہیں۔ انھوں نے کینیڈا میں انتہا پسند عناصر کی بھارت مخالف سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے بارے میں اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا۔ وہ علیحدگی پسندی کو فروغ دے رہے ہیں اور بھارتی سفارت کاروں کے خلاف تشدد بھڑکا رہے ہیں، سفارتی عمارات کو نقصان پہنچا رہے ہیں، اور کینیڈا اور اس کی عبادت گاہوں میں بھارتی برادری کو دھمکاتے ہیں۔ ایسی قوتوں کی منظم جرائم، منشیات کے گروہوں اور انسانی اسمگلنگ کے ساتھ ساز باز کینیڈا کے لیے بھی تشویش کا باعث ہونا چاہیے۔ اس طرح کے خطرات سے نمٹنے میں دونوں ممالک کا تعاون ضروری ہے۔
وزیر اعظم نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کی ترقی کے لیے باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی تعلقات ضروری ہیں۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 9325
Met PM @JustinTrudeau on the sidelines of the G20 Summit. We discussed the full range of India-Canada ties across different sectors. pic.twitter.com/iP9fsILWac
— Narendra Modi (@narendramodi) September 10, 2023
Prime Ministers @narendramodi and @JustinTrudeau had a meeting on the sidelines of the G20 Summit. Ways to further expand the India-Canada cooperation were discussed. pic.twitter.com/7KZRE9zoGZ
— PMO India (@PMOIndia) September 10, 2023