Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے ماریشس کے وزیراعظم  عزت مآب پروند کمار جگنتھ سے ملاقات کی

وزیراعظم نے ماریشس کے وزیراعظم  عزت مآب پروند کمار جگنتھ سے ملاقات کی


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 8 ستمبر 2023 کو دہلی میں جی-20 چوٹی اجلاس کے موقع پر ماریشس کے وزیراعظم  عزت مآب پروند کمار جگنتھ سے ملاقات کی۔

وزیراعظم جگنتھ نے ’مہمان ملک کے طور پر  جی -20 میں حصہ لینے کے لئے ماریشس کو بھیجے گئے خصوصی دعوت نامے کے لئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے ہندستان کی صدارت میں جی -20 کے مختلف ورکنگ گروپس  اور وزارتی سطحی میٹنگوں میں ماریشس کی سرگرم  شراکت داری کی ستائش کی۔

دونوں لیڈروں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے جی-20 پروگراموں پر مسرت کا اظہار کیا۔ دونوں لیڈروں  نے ہندستان اور ماریشس کے مابین کثیر رخی باہمی تعاون کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پچھلے سال تیس سے زیادہ وفود کے دورے اور 23 دو فریقی معاہدوں پر دستخط کے ساتھ باہمی تبادلے  کی تیز رفتاری کو نوٹ کیا۔

وزیراعظم جگنتھ نے چندریان-3 مشن کی کامیابی پر وزیراعظم کو مبارک باد دی اور خلائی شعبےمیں دونوں فریقین کے درمیان آگے کے تعاون کی امید ظاہر کی۔

*****

ش ح۔ ج ق۔ج

Uno-9290