Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ سے ملاقات کی

وزیر اعظم نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ سے ملاقات کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنی رہائش گاہ پر بنگلہ دیش کی وزیر اعظم محترمہ شیخ حسینہ سے ملاقات کی۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم جی 20 سربراہ ملاقات میں شرکت کی غرض سے بھارت میں موجود ہیں۔

جناب مودی نے ایکس پر پوسٹ کیا

’’وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ بارآور گفت و شنید ہوئی۔ گذشتہ 9 برسوں کے دوران بھارت -بنگلہ دیش تعلقات میں ہوئی پیش رفت  ازحد خوش کن ثابت ہوئی ہے۔ اپنی گفت و شنید کے دوران کنکٹیویٹی ، تجارتی روابط، وغیرہ جیسے شعبوں پر احاطہ کیا گیا۔‘‘

وزیر اعظم کے دفتر نے بھی ایکس پر پوسٹ کیا

’’وزیر اعظم @narendramodi  نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ بھارت – بنگلہ دیش باہمی تعاون کو متنوع شکل دینے کے موضوع پر بارآور گفت وشنید کی۔ دونوں قائدین  نے کنکٹیویٹی، ثقافت اور عوام سے عوام کے درمیان روابط سمیت متعدد شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔‘‘

*********

 (ش ح ۔اب ن  ۔م ف )

U.No:9286