Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے  اس بات کی ستائش  کی کہ دہلی میٹرو کے مسافروں کے سفر نے کووڈ سے پہلے کی سطحوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی میٹرو میں یومیہ مسافروں کی تعداد میں اضافے کی ستائش کی ہے۔

ایک ایکس پوسٹ میں، ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے مطلع کیا کہ دہلی میٹرو میں یومیہ مسافروں کے سفر نے کووڈ سے پہلے کے اعداد و شمار کو اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔ 10 فروری 2020 میں دہلی میٹرو میں یومیہ مسافر 66,18,717 تھے، جب کہ 28 اگست 2023 کو یہ بڑھ کر 68,16,252 ہو گئے۔

وزیر اعظم نے ایکس پوسٹ میں جواب دیا اور کہا؛

’’حیرت انگیز خبر۔ ہماری حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام جاری رکھے گی کہ ہمارے شہری مراکز میں جدید اور آرام دہ پبلک ٹرانسپورٹ ہو‘‘۔

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.9064