وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر نئی دہلی میں تاریخی لال قلعہ کی فصیل سے قوم کے نام خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سرحدی دیہاتوں کے لیے وائبرنٹ ولیج (متحرک گاؤں) پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے یہ گاؤں ملک کے آخری گاؤں سمجھے جاتے تھے لیکن اب یہ تاثر بدل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گاؤں آخری گاؤں نہیں بلکہ سرحد کے پہلے گاؤں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سورج مشرق میں طلوع ہوتا ہے تو سورج کی پہلی کرن کسی سرحدی گاؤں کو چھوتی ہے اور جب سورج غروب ہوتا ہے تو اس طرف واقع گاؤں اس کی آخری کرن سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سرحدی گاؤں کے تقریباً 600 پردھانوں کو یوم آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خصوصی مہمان پہلی بار نئے عزم اور ارادے کے ساتھ یہاں تک پہنچے ہیں۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 8389