Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

فلاح و بہبود کی  اسکیموں میں اضافے سے سابق فوجیوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا: وزیراعظم


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ سابق فوجیوں کے لئے فلاح و بہبود کی اسکیموں میں اضافہ کرنے کے حکومت کے حالیہ اقدام سے ان کے معیار زندگی میں بہتری  آئے گی۔

مرکزی وزیر جناب راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دینے اور ان کی زندگی کو سہل بنانے کی پالیسی کے مطابق سابق فوجیوں  کے لئے درج ذیل فلاحی اسکیموں کے تحت  دی جانے والی امدادی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔

1. حولدار/ مساوی  سابق فوجیوں کی بیواؤں کے لئے  پیشہ وارانہ تربیت کی امدادی رقم  20000 روپے سے بڑھاکر 50000 روپے  کی گئی۔

2. غیر پنشن یافتہ  سابق فوجیوں کی بیواؤں کے لئے میڈیکل گرانٹ میں 30000 روپے سے 50000 روپے تک کا اضافہ ۔

3. سنگین بیماریوں میں غیر پنشن یافتہ سابق فوجیوں کی بیواؤں / سبھی رینکوں کے افسران کی بیواؤں کے لئے  امدادی رقم  1.25 لاکھ سے بڑھاکر  1.5 لاکھ روپے۔

اس کے جواب میں وزیراعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ:

’’ بھارت کو ان بہادر سابق فوجیوں پر فخر ہے، جنھوں نے  ہمارےوطن عزیز کی حفاظت کی۔ ان کے لئے  فلاح و بہبود کی اسکیموں  میں جو اضافہ کیا گیا ہے، اس سے ان کے معیار زندگی میں کافی حد تک بہتری آئے گی۔‘‘

******

ش ح۔ ن ر

U NO:8271