Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے عالمی تیر اندازی چیمپیئن شپ میں پہلا  طلائی تمغہ جیتنے پر ہندوستانی خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم کو مبارکباد پیش کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے برلن میں منعقدہ  عالمی تیر اندازی چیمپیئن شپ میں ہندوستان کو پہلا طلائی تمغہ ملنے پر ہندوستانی خواتین کی کمپاؤنڈ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 

ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

“ہندوستان کے لیے یہ قابل فخر لمحہ ہے  کیونکہ ہماری خواتین کی غیر معمولی کمپاؤنڈ ٹیم برلن میں منعقدہ عالمی تیر اندازی چیمپیئن شپ میں ہندوستان کے لیے پہلا طلائی تمغہ لے کر آئی ہے۔ ہمارے چیمپئن کو مبارک باد! ان کی محنت اور لگن اس شاندارجیت کا سبب بنا ہے۔”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

7985