Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے  نیپال کے وزیر اعظم سے بات کی


وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نیپال کے وزیر اعظم جناب پشپ کمل دہل ’پرچنڈ‘ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے ہند-نیپال دو طرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں اور وزیر اعظم پرچنڈ کے 31 مئی سے 3 جون 2023 کے ہندوستان کے حالیہ دورے کے دوران ہونے والی بات چیت کا کا جائزہ لیا ، تاکہ دو طرفہ شراکت کو آگے بڑھایا جا سکے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا گہرے رشتوں کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

ایک قریبی اور دوستانہ ہمسایہ نیپال،  ہندوستان کی پالیسی ‘پڑوسی سب سے پہلے’ میں کلیدی شراکت دار ہے۔

 ٹیلی فون پرہوئی یہ بات چیت دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی روایت کو جاری رکھے ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

7995