Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے لوک مانیہ تِلک کی پنیہ تتھی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا


وزیراعظم جناب نریندرمودی نے لوک مانیہ تلک کی پنیہ تتھی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

جناب مودی ا ٓج پنے میں لوک مانیہ تلک نیشنل ایوارڈ حاصل کریں گے۔ وزیراعظم مودی پنے میں  کلیدی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

وزیراعظم نے ٹویٹ کیا ؛

’’میں لوک مانیہ تلک کی پنیہ تتھی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتا  ہوں۔ میں آج پنے میں ہوں گا، جہاں میں لوک مانیہ تلک نیشنل ایوارڈ حاصل کروں گا۔   میں واقعی بہت مشکور ہوں کہ مجھے یہ ایوارڈ تفویض کیا جارہا ہے  جو ہماری تاریخ کی اتنی عظیم شخصیت کے کام کے ساتھ وابستہ ہے۔‘‘

’’میں کلیدی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کروں گا اور سنگ بنیاد بھی رکھوں گا۔‘‘

 

*******

 

ش ح ۔ ع م ۔ ف ر

U. No.7795