وزیراعظم ، جناب نریندرمودی 22جولائی 2023کو صبح 10:30بجے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ نوشمولیت شدہ 70000سے زیادہ افراد کو تقرری نامے تقسیم کریں گے ۔ وزیراعظم اس موقع پر ان نوشمولیت شدہ افراد سے خطاب بھی کریں گے ۔
روزگارمیلہ ملک بھرکے 44مقامات پر منعقد کیاجائے گا۔ اس پہل کی معاونت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے سبھی محکموں کے ساتھ ساتھ ریاستی سرکاروں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے محکموں میں تقرریاں کی جارہی ہیں ۔ملک بھرسے منتخب کئے گئے یہ نئے شمولیت شدہ افراد،دیگرمحکموں کے ساتھ ساتھ مالیہ کے محکمے ، مالیاتی خدمات کے محکمے ، ڈاک کے محکمے ، اسکولی تعلیم کے محکمے ، اعلیٰ تعلیم کے محکمے ، دفاع کی وزارت ، صحت وخاندانی بہبود کی وزارت ، مرکزی حکومت کے ملکیت والے کاروباری اداروں ، آبی وسائل کے محکمے ، عملہ اورتربیت کے محکمے اور داخلی امورکی وزارت سمیت مختلف وزارتوں /محکموں میں حکومت میں شامل ہوں گے ۔
روزگارمیلہ ، وزیراعظم کی جانب سے روزگارکے مواقع پیداکرنے کو سب سے زیادہ ترجیح دیئے جانے سے متعلق عزم کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ امکان ہے کہ یہ روزگارمیلہ، روزگارکے مزید مواقع پیداکرنے اور نوجوانوں کو بااختیاربنانے اور قومی تعمیر میں ان کی شرکت کی غرض سے معنی خیز مواقع فراہم کرنے کے لئے ایک محرک کے طورپرکام کرے گا۔
نوشمولیت شدہ تقرری حاصل کرنے والے افراد کو ، کرم یوگی پرارمبھ کے توسط سے خود کوتربیت فراہم کرنے کا ایک موقع بھی مل رہا ہے۔ کرم یوگی پرارمبھ ، آئی جی اوٹی کرم یوگی پورٹل پرایک آن لائن ماڈیول ہے ، جس پر ‘کہیں بھی کوئی بھی آلہ ’ کے توسط سے سیکھنے کے فارمیٹ کے لئے 580سے زیادہ ای-لرننگ کورسیز دستیاب کرائے گئے ہیں ۔
***********