Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے  بیسٹل ڈے پریڈ میں بطور مہمان اعزازی شرکت کی

وزیر اعظم نے  بیسٹل ڈے پریڈ میں بطور مہمان اعزازی شرکت کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فرانس کے صدر عزت مآب ایمانوئل میکخواں  کی دعوت پر 14 جولائی 2023 کو چیمس ایلیسز پر بیسٹل پریڈ میں بطور مہمان اعزازی شرکت کی

ہند-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر، تینوں ہندوستانی مسلح افواج کے 241 رکنی دستے نے بھی ایک فوجی بینڈ کی قیادت میں اس پریڈ میں حصہ لیا۔ ہندوستانی فوج کے دستے کی قیادت پنجاب رجمنٹ کے ساتھ راجپوتانہ رائفلز رجمنٹ نے کی۔

پریڈ کے دوران فلائی پاسٹ میں  ہاشیمارا کے 101 اسکواڈرن سے، ہندوستانی فضائیہ کے رافیل جیٹ طیاروں نے حصہ لیا۔

14 جولائی کو، فرانس کے انقلاب کے دوران 14 جولائی، 1789 کو بیسٹل جیل پر حملے کی برسی منائی جاتی ہے، جو ہندوستانی اور فرانسیسی دونوں آئینوں کا مرکزی موضوع ’آزادی، مساوات اور بھائی چارے‘ کی جمہوری اقدار کی علامت ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7032