Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کی فرانس کی سینیٹ کے صدر سے ملاقات

وزیراعظم کی فرانس کی سینیٹ کے صدر سے ملاقات


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فرانسیسی سینیٹ کے صدر عزت مآب جناب جیرارڈ لارچر سے 13 جولائی 2023  کوملاقات کی۔

وزیر اعظم مودی نے ’’جمہوریت، آزادی اور مساوات‘‘ کی ہماری مشترکہ اقدار کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو ہندوستان-فرانس کی شراکت داری کی بنیاد ہے۔

بات چیت میں ہندوستان کی جی 20  ترجیحات، ٹیکنالوجی کے استعمال میں جمہوری اقدار اور دونوں ایوان بالا کے درمیان تعاون سمیت وسیع شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

*************

 ( ش ح ۔ س ب ۔ رض (

U. No.7006