وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 23 جون 2023 کو واشنگٹن ڈی سی میں الفابیٹ کمپنی اور گوگل کے سی ای او جناب سندر پچائی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے جناب پچائی کو آرٹی فیشل انٹیلی جینس (اے آئی)؛ فن ٹیک؛ سائبر سکیورٹی مصنوعات اور خدمات؛ اور بھارت میں موبائل مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں میں باہمی تعاون کے مزید راستے تلاشنے کے لیے مدعو کیا۔
وزیر اعظم اور جناب پچائی نے تحقیق و ترقی اور ہنرمندی ترقیات کو فروغ دینے کے لیے بھارت میں گوگل اور تعلیمی اداروں کے درمیان باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6451
PM @narendramodi interacted with CEO of Alphabet Inc. and @Google @sundarpichai. They discussed measures like artificial intelligence, fintech and promoting research and development. pic.twitter.com/ae42p8EIrR
— PMO India (@PMOIndia) June 23, 2023