وزیر اعظم جناب نریندر مودی امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ انھوں نے آج صبح وہائٹ ہاؤس کا دورہ کیا ،جہاں عزت مآب جناب جوزف بائیڈن اور خاتون اول ڈاکٹر جِل بائیڈن نے ان کا رسمی استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم جناب مودی کا خیرمقدم کرنے کے لئے ہزاروں بھارت نژاد امریکی افراد بھی وہاں موجود تھے۔
وزیراعظم نے ، اس کے بعد محدود اور وفد کی سطح پر ،صدر بائیڈ ن کے ساتھ نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔ رہنماؤں نے طویل مدتی دوستی اور دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے اشتراک وتعاون کو اجاگر کیا۔ یہ اشتراک ،تجارت اور سرمایہ کاری ، دفاع اور سکیورٹی ، توانائی ، آب وہوا کی تبدیلی اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات جیسے شعبوں میں قائم ہے۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی اعتماد اور آپسی سمجھ کے ساتھ ساتھ، دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ اقدار کی اہمیت کو نمایاں کیا۔ جس کی بدولت تعلقات کو نئی سطح تک لے جانے کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم ہوتی ہے۔ انھوں نے اہمیت کی حامل اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز (آئی سی ای ٹی) جیسی پہل قدمیوں کے ذریعہ کی گئی تیزرفتار ترقی اور لچک دار سپلائی نظام تیار کرنے کی غرض سے کلیدی نوعیت کی ٹیکنالوجی میں جاری اشتراک میں اضافہ کرنے سے متعلق شدید خواہش کی ستائش کی۔ انھوں نے اہمیت کی حامل معدنیات اور خلا کے شعبوں میں نموپذیر اشتراک کا خیر مقدم کیا۔
دونوں رہنماؤں نے آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے اور ایک پائیداراور مقامی ماحولیاتی توازن کو قائم رکھنے والے مستقبل کی حصولیابی کی غرض سے اپنی عہد بستگی کا اعادہ کیا۔ انھوں نے صاف ستھری اور آلودگی سے مبرّا اور قابل تجدید توانائی کے فروغ اور موسمیاتی پہل قدمیوں کے بارے میں تال میل کو فروغ دینے کی غرض سے مختلف طورطریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اپنے عوام اور عالمی برادری کے فائدے کی خاطر ،بھارت اور امریکہ کے درمیان کثیر جہتی عالمی کلیدی ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے سے متعلق اپنے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں لیڈروں کے درمیان تبادلہ خیال میں باہمی مفاد کے علاقائی اور عالمی امور کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے صدر بائیڈن اور خاتون اول کی جانب سے گرم جوشی سے کئے گئے خیر مقدم کے لئے اپنی ستائش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم ستمبر 2023 میں جی -20 رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس کے لئے نئی دہلی میں صدر بائیڈن کا خیر مقدم کرنے کے منتظر ہیں۔
*****
U.No:6416
ش ح۔ع م۔س ا
Taking ties to greater heights!
— PMO India (@PMOIndia) June 22, 2023
Prime Minister @narendramodi and @POTUS @JoeBiden held bilateral talks at the @WhiteHouse. They reviewed the entire spectrum of India-USA ties and discussed ways to further deepen the partnership. pic.twitter.com/cQcSdTp3mk
My remarks after meeting @POTUS @JoeBiden. https://t.co/QqaHE4BLUh
— Narendra Modi (@narendramodi) June 22, 2023
Today’s talks with @POTUS @JoeBiden were extensive and productive. India will keep working with USA across sectors to make our planet better. pic.twitter.com/Yi2GEST1YX
— Narendra Modi (@narendramodi) June 22, 2023