Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کی قیادت میں یوگا کا نواں سالانہ بین الاقوامی دن

وزیر اعظم کی قیادت میں یوگا کا نواں سالانہ بین الاقوامی دن


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 9 جون 21 کو نیو یارک شہر میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے مشہور نارتھ لان میں نویں سالانہ بین الاقوامی یوم یوگا کی تقریبات کی قیادت کی۔

اس سال کا موضوع  ’’وسودھیو کٹمبکم کے لیے یوگا‘‘ہے۔ ‘‘وسودھیو کٹمبکم’’ یا ’’ایک زمین · ایک خاندان · ایک مستقبل‘‘

اس تقریب میں 135 سے زیادہ قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں یوگا کے شوقین افراد کی جانب سے زبردست رسپانس دیکھنے میں آیا، جس نے یوگا سیشن میں زیادہ سے زیادہ قومیتوں کی شرکت کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا ایک ویڈیو پیغام بھی چلایا گیا۔

تقریب میں متعدد قابل ذکر شخصیات اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی جن میں سفارت کار، عہدیداران، ماہرین تعلیم، صحت کے پیشہ ور افراد، ٹیکنوکریٹس، صنعت کے رہنما، میڈیا کی شخصیات، فنکار، روحانی رہنما اور یوگا پریکٹیشنرز شامل تھے۔ جن میں اقوام متحدہ کی 77 ویں جنرل اسمبلی کے صدر عزت مآب جناب سابا کوروسی مسٹر ایرک ایڈمز، نیو یارک شہر کے میئر۔ محترمہ آمنہ جے محمد، اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی گروپ کی چیئر پرسن بھی شامل ہیں ۔

یوگا سیشن سے قبل وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی کے اس مجسمہ پر پھولوں کا دائرہ نذر کیا جس کا افتتاح دسمبر 2022 میں یو این ایس سی کی صدارت کے دوران کیا گیا تھا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نے نارتھ لان میں واقع پیس کیپنگ میموریل پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 6366