وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج پورٹ مورسبی میں ہند-بحرالکاہل جزائر تعاون سے متعلق فورم(ایف آئی پی آئی سی) کی تیسری سربراہ کانفرنس کے موقع پر جمہوریہ فجی کے وزیر اعظم جناب سیتوینی لیگامامادا رابوکا کے ساتھ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم نے یہ یاد کیا کہ ایف آئی پی آئی سی کا افتتاح ان کےنومبر 2014 میں فجی کے دورے کے دوران کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے بحرالکاہل جزائر کے ملکوں (پی آئی سی) کے ساتھ ہندوستان کا تعاون مسلسل مضبوط ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان گہری اور کثیر جہتی ترقیاتی شراکت داری کا جائزہ لیا اور صلاحیت سازی ، حفظان صحت ، آب و ہوا سے متعلق کارروائی، قابل تجدید توانائی، زراعت، تعلیم اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں میں ہوئی پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی ترقی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا اور کثیرسطحی فورموں پر تعاون کو مضبوط بنانے کے بارےمیں بھی اتفاق کیا۔ فجی کے صدر عزت مآب جناب راتو ولیم میوالیلی کاتونیویرے کی طرف سے وزیر اعظم جناب رابوکا نے وزیر اعظم جناب نریندرمودی کو جمہوریہ فجی کے اعلیٰ اعزاز ’دی کمپینیئن آف دی آرڈر آف فجی (سی ایف)‘ سے نوازا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس اعزاز کے لیے فجی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور اسے ہندوستان کے عوام اور دونوں ملکوں کے مابین ایک مخصوص اور دائمی رشتہ قائم کرنے میں اہم رول ادا کرنے والی فجی- ہندوستانی برادری کی نسلوں کو وقف کیا۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:5381)
Delighted to meet PM @slrabuka of Fiji. We had a great conversation on various topics. The relation between India and Fiji has stood the test of time. We look forward to working together to further cement it in the coming years. pic.twitter.com/IfXKyWQMAM
— Narendra Modi (@narendramodi) May 22, 2023
PM @narendramodi has been conferred the highest honour of Fiji, the Companion of the Order of Fiji. It was presented to him by PM @slrabuka. pic.twitter.com/XojxUIKLNm
— PMO India (@PMOIndia) May 22, 2023
Grateful to the people and Government of Fiji for conferring the Companion of the Order of Fiji on me. I thank PM @slrabuka for presenting the award. It is an honour for the people of India and a recognition of the strong ties between India and Fiji. pic.twitter.com/rhUPrE0Nvu
— Narendra Modi (@narendramodi) May 22, 2023