وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 20 مئی 2023 کو ہیروشیما میں جی 7 سربراہ ملاقات کے شانہ بہ شانہ ویتنام کے وزیر اعظم عزت مآب جناب فام من چن سے ملاقات کی۔
دونوں قائدین نے باہمی جامع کلیدی شراکت داری میں حاصل ہوئی مضبوط پیش رفت کا ذکر کیا۔ انہوں نے اعلیٰ سطحی باہمی تبادلوں میں اضافے ، باہمی تجارت کو عمیق بنانے اور سرمایہ کاری سے متعلق روابط کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے دفاع، لچکدار سپلائی چینوں کے قیام، توانائی، سائنس اور تکنالوجی، انسانی وسائل کی ترقی، ثقافت اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات جیسے میدانوں میں مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
قائدین نے خطے میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں مثبت تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے آسیان اور بھارت-پیسفک میں تعاون کے بارے میں بھی بات چیت کی۔
وزیر اعظم نے وزیر اعظم چن کو بھارت کی جی 20 صدارت اور گلوبل ساؤتھ کے نقطہ نظر اور خدشات کو اجاگر کرنے کے لئے بھارت کی جانب سے دی گئی برتری کے بارے میں آگاہ کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:5328
Prime Ministers @narendramodi and Pham Minh Chinh held talks in Hiroshima. They discussed different aspects of India-Vietnam friendship, particularly in areas like energy, technology, commerce and defence. pic.twitter.com/9bsdWS1MHO
— PMO India (@PMOIndia) May 20, 2023