Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

الیکٹرک گاڑیوں کی مقبولیت کو بڑھانے کے لیے حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات اب پورے ملک میں نظر آ رہے ہیں: وزیر اعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی مقبولیت میں اضافہ کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے ٹھوس اقدامات اب پورے ملک میں نظر آ رہے ہیں۔

ایک ٹویٹ میں بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے بتایا کہ ملک خالص صفر اخراج کے وژن کے ساتھ برقی گاڑیوں کو تیزی سے اپنا رہا ہے۔

مرکزی وزیر کے ٹویٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

”بے حد حوصلہ افزا معلومات! الیکٹرک گاڑیوں کی مقبولیت بڑھانے کے لیے ہماری حکومت کے ٹھوس اقدامات اب پورے ملک میں نظر آ رہے ہیں۔“

**************

ش ح۔ ف ش ع- ک ا

U: 4279