Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

بی بی نگر میں ایمس میں انفراسٹرکچر کے اضافے سے تلنگانہ کو فائدہ ہوگا: وزیراعظم


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ بی بی نگر میں ایمس میں انفراسٹرکچر کے اضافے سے تلنگانہ کو فائدہ پہنچے گا اور ایک صحت مند ہندوستان کی تشکیل کی ہماری کوششوں کو رفتار ملے گی۔

ایک ٹویٹ میں، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے مطلع کیا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 اپریل 2023 کو ایمس بی بی نگر میں نئی جدید ترین سہولیات کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مرکزی وزیر صحت کے ٹویٹ کے جواب میں، وزیر اعظم نے کہا :

’’بی بی نگر میں ایمس میں انفراسٹرکچر کے اضافے  سے تلنگانہ کو فائدہ پہنچے گا اور ایک صحت مند ہندوستان کی تشکیل کی ہماری کوششوں کو  رفتار ملے گی۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3820