Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم کے ہاتھوں بنگلور میٹرو کی وائٹ فیلڈ (کاڈوگوڈی) تا کرشنا راج پورہ میٹرو لائن کا افتتاح


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بنگلور میٹرو کی وائٹ فیلڈ (کاڈوگوڈی) تا کرشنا راج پورہ میٹرو لائن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے نئی افتتاحی میٹرو میں سواری بھی کی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا:

’’وزیراعظم نریندر مودی کی بنگلورو میٹرو پر سواری۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بات چیت میں مصروف‘‘۔

وائٹ فیلڈ (کاڈوگوڈی) میٹرو اسٹیشن پر پہنچ کر وزیر اعظم نے پہلے ٹکٹ کاؤنٹر سے ٹکٹ خریدا اور پھر اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا معائنہ کیا۔اس کے بعد وزیر اعظم نے وائٹ فیلڈ میٹرو لائن کے افتتاح کے موقع پر تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس کے بعد میٹرو پر سوار ہونے کے لیے پلیٹ فارم کی طرف بڑھے۔ اپنے سفر کے دوران انہوں نے بنگلور میٹرو کے کارکنوں اور عملے سے بات چیت کی۔

کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت اور کرناٹک کے وزیر اعلی جناب بسواراج بومائی بھی اس موقع پر وزیر اعظم کے ساتھ تھے۔

پس منظر

وزیر اعظم نے ملک بھر میں عالمی معیار کے شہری نقل و حرکت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے اور بنگلور میٹرو کے دوسرے مرحلے کے تحت وائٹ فیلڈ (کاڈوگوڈی) میٹرو سے کرشناراج پورہ میٹرو لائن آف ریچ-1 توسیعی پروجیکٹ کا 13.71 کلومیٹر طویل وائٹ فیلڈ (کاڈوگوڈی) میٹرو اسٹیشن پر وزیر اعظم نے افتتاح کیا۔ تقریباً 4250 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ اس میٹرو لائن کا افتتاح بنگلورو میں مسافروں کو صاف، محفوظ، تیز رفتار اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرے گا۔ اس سے نقل و حرکت کی آسانی میں اضافہ ہو گا اور شہر میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

******

U.No:3282

ش ح۔رف۔س ا