عزت مآب
وزیر اعظم شیخ حسینہ،
آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا شرما،
مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی، جناب ہردیپ پوری،
اور آسام سے آنے والے حکومت ہند کے وزیر جناب رامیشور تیلی،
بنگلہ دیش حکومت کے معزز وزراء،
اور دیگر تمام لوگ جو ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں،
نمسکار!
آج ہندوستان اور بنگلہ دیش تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے باب ’ ہندوستان-بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن‘ کا آغاز ہوا ہے۔ – ہم نے ستمبر 2018 میں اس کی بنیاد رکھی تھی۔ اور مجھے خوشی ہے کہ آج وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ اس کا افتتاح کرنے کا موقع ملا ہے۔
یہ بات بھی باعث اطمینان ہے کہ کووڈ 19 کی وبا کے باوجود اس منصوبے پر کام جاری رہا۔ اس پائپ لائن سے 10 لاکھ میٹرک ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل شمالی بنگلہ دیش کے مختلف اضلاع کو فراہم کیا جا سکتا ہے۔ پائپ لائن کے ذریعہ سپلائی نہ صرف لاگت کو کم کرے گی بلکہ اس سپلائی کے دورا ن ہونے والے کاربن کے اخراج کے اثرات کو بھی کم کرے گی۔ ایک قابل اعتماد اور کم لاگت ڈیزل کی فراہمی زراعت کے شعبے کے لیے خاص طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔ اس سے مقامی صنعتیں بھی مستفید ہوں گی۔
آج کی عالمی صورتحال میں بہت سی ترقی پذیر معیشتیں اپنی خوراک اور توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ اس تناظر میں آج کے واقعہ کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے ۔
دوستو،
گزشتہ چند برسوں میں، وزیر اعظم شیخ حسینہ کی بہترین قیادت میں، بنگلہ دیش نے قابل ذکر ترقی کی ہے اور ہر ہندوستانی کو اس پر فخر ہے۔ اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم بنگلہ دیش کی ترقی کے اس سفر میں اپنا کردار ادا کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ پائپ لائن بنگلہ دیش کی ترقی کو مزید تیز رفتارکرے گی، اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے بڑھانے کی ایک بہترین مثال بھی ہوگی۔ یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے رابطے کے ہر ستون کو مضبوط کرتے رہیں، چاہے وہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ہو، توانائی کے شعبے میں ہو، بجلی کے شعبے میں ہو یا ڈیجیٹل میدان میں۔ ہمارا رابطہ جتنا بڑھے گا، ہمارے عوام سے عوام کے تعلقات اتنے ہی مضبوط ہوں گے۔
مجھے یاد ہے، چند سال قبل وزیر اعظم شیخ حسینہ نے 1965 سے پہلے کے ریل رابطے کی بحالی کے اپنے وژن کے بارے میں بات کی تھی، اور اس کے بعد سے دونوں ممالک نے اس شعبے میں کافی ترقی کی ہے۔ اس کے نتیجے میں، کووڈ 19 کی وبا کے دوران، ہم اس ریل نیٹ ورک کے ذریعے بنگلہ دیش کو آکسیجن بھیجنے میں کامیاب ہوئے۔ میں وزیر اعظم شیخ حسینہ صاحبہ کو ان کے اس دور اندیشی پر مبنی وژن کے لیے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا۔
دوستو،
بجلی کے شعبے میں ہمارا باہمی تعاون بہت کامیاب رہا ہے۔ آج ہندوستان بنگلہ دیش کو 1100 میگا واٹ سے زیادہ بجلی فراہم کر رہا ہے۔ میتری سُپر تھرمل پاور پلانٹ کے پہلے یونٹ نے بھی کام کرنا شروع کردیا ہے۔ اس کا افتتاح گزشتہ سال وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپنے دورہ ہندوستان کے دوران کیا تھا۔ اور اب ہم جلد ہی دوسرے یونٹ کو شروع کرنے کی سمت میں پیش قدمی کر رہے ہیں۔
جہاں تک توانائی کے تعاون کا تعلق ہے، ہماری پٹرولیم تجارت 1 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہ بات باعث فخر ہے کہ ہائیڈرو کاربن کی پوری ویلیو چین میں ہمارا تعاون موجود ہے۔ خواہ یہ بالارخ ہو، وسطی رخ ہو، یازیریں رخ ہو۔ اس پائپ لائن سے یہ تعاون مزید وسیع ہو جائے گا۔
میں اس پروجیکٹ میں شامل تمام عہدیداروں، خاص طور پر نومالی گڑھ ریفائنری اور بنگلہ دیش پیٹرولیم کارپوریشن کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔
معزز حضرات،
یہ کیسا مبارک اتفاق ہے کہ آج کا افتتاح بنگ بندھو شیخ مجیب الرحمن کے یوم پیدائش کے ایک دن بعد ہو رہا ہے! بنگ بندھو کے ‘شونار بنگلہ’ ویژن میں پورے خطے کی ہم آہنگی پرمبنی ترقی اور خوشحالی شامل تھی۔ یہ مشترکہ منصوبہ ان کے وژن کی بہترین مثال ہے۔
معزز حضرات ،
ہندوستان-بنگلہ دیش کے تعاون کے ہر پہلو نے آپ کی رہنمائی سے فائدہ اٹھایا ہے۔ یہ منصوبہ بھی ان میں سے ایک ہے۔ اس تقریب میں میرے ساتھ شامل ہونے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ اور ان تمام لوگوں کو بھی بہت بہت مبارکباد جو اس پروجیکٹ سے مستفید ہوں گے۔
شکریہ!
وضاحت – یہ وزیر اعظم کے خطاب کا تخمینی ترجمہ ہے۔ اصل خطاب ہندی میں کیا گیا تھا ۔
India-Bangladesh Friendship Pipeline will enhance cooperation in energy security between our countries. https://t.co/rj6RA0jq3W
— Narendra Modi (@narendramodi) March 18, 2023
भारत-बांग्लादेश संबंधों में आज एक नए अध्याय की शुरूआत हुई है।
— PMO India (@PMOIndia) March 18, 2023
India-Bangladesh Friendship Pipeline की नींव हमने सितंबर 2018 में रखी थी।
और मुझे ख़ुशी है कि आज प्रधान मंत्री शेख हसीना जी के साथ इसका उद्घाटन करने का अवसर आ गया: PM @narendramodi
मुझे विश्वास है कि यह पाइपलाइन बांग्लादेश के विकास को और गति देगी, और दोनों देशों के बीच बढ़ती connectivity का भी उत्कृष्ट उदाहरण रहेगी: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) March 18, 2023
मुझे याद है कि कई वर्षों पूर्व प्रधानमंत्री शेख हसीना जी ने 1965 से पहले की रेल कनेक्टिविटी बहाल करने के अपने विज़न के बारे में चर्चा की थी।
— PMO India (@PMOIndia) March 18, 2023
और उसी समय से दोनों देशों ने मिल कर इस पर बहुत प्रगति की है: PM @narendramodi
इसी का परिणाम है, कि कोविड महामारी के दौरान हमें रेल नेटवर्क के द्वारा बांग्लादेश को ऑक्सीजन आदि भेजने में सुविधा रही।
— PMO India (@PMOIndia) March 18, 2023
उनके इस दूरदृष्टि भरे विज़न के लिए मैं प्रधानमंत्री शेख हसीना जी का ह्रदय से अभिनंदन करता हूँ: PM @narendramodi
कितना शुभ संयोग है, कि आज का यह उद्घाटन, बंगबंधु शेख मुजीबुर्रहमान की जन्म जयंती के एक दिन बाद हो रहा है!
— PMO India (@PMOIndia) March 18, 2023
बंगबंधु के ‘शोनार बांग्ला’ विजन में पूरे क्षेत्र का मैत्रीपूर्ण विकास तथा समृद्धि शामिल था। यह संयुक्त प्रोजेक्ट उनके इस विज़न का उत्तम उदाहरण है: PM @narendramodi