Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم 25 فروری 2023 کو ’ہنر مندی اور تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کی طاقت کے استعمال ‘ کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم 25 فروری 2023 کو ’ہنر مندی اور تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کی طاقت کے استعمال ‘ کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی 25 فروری 2023 کو صبح 10 بجے ’ہنر مندی اور تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کی طاقت کے استعمال‘ کے موضوع پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے۔ یہ مرکزی بجٹ میں کئے گیے  اعلانات کے  مطابق اقدامات  کے موثر نفاذ کے لئے خیالات اور تجاویز حاصل کرنے کے واسطے حکومت کے ذریعہ منعقد کئے جانے والے   12 پوسٹ بجٹ ویبیناروں کی  سیریز کا ایک حصہ ہے۔ مرکزی بجٹ  میں سات ترجیحات کو اختیار کیا گیا  ہے جو ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں اور امرت کال کے ذریعے ہماری رہنمائی کرنے والے ’سپت رشی‘ کے طور پر کام کرتی ہیں۔ شمولیت والی ترقی حکومت کی ترجیحات میں سے ایک ہے، جس میں تعلیم اور ہنر مندی  شامل ہیں۔

ویبینار میں چھ بریک آؤٹ سیشن ہوں گے جن میں ہنر مندی اور  تعلیم کے شعبوں کا  احاطہ کیا جائے گا۔ مرکزی حکومت کی متعلقہ وزارتوں کے وزراء اور سکریٹریوں کے علاوہ، ریاستی حکومتوں کے تعلیم اور ہنر کے محکموں، صنعت کے نمائندوں، طلباء، اساتذہ اور اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ، تعلیمی اداروں اور تحقیقی اداروں، اسکل ڈیولپمنٹ باڈیز، سیکٹر اسکل کونسلوں ، آئی ٹی آئیز، فکی، سی آئی آئی، نیسکام وغیرہ جیسے اداروں  کے متعلقین ان ویبیناروں میں شرکت کریں گے اور بجٹ میں کئے گئے اعلانات کے بہتر نفاذ کے لیے تجاویز کے ذریعے تعاون کریں گے۔

بریک آؤٹ سیشنز کے موضوعات میں  پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا 4.0، اسکل انڈیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم، اسکل انڈیا انٹرنیشنل سینٹرز، نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم اور نیشنل ڈیجیٹل لائبریری  فار چلڈرن  اینڈ ایڈولشینٹس  اور ٹیچرز ٹریننگ  شامل ہیں۔

ایونٹ دیکھنے کے لیے  دیئے گئے  لنک پر کلک کریں:  https://www.youtube.com/watch?v=k-Gh0Klm-1s

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ اگ۔ ن ا۔

U-2061